Skip to main content

بادام کھانے کے فوائد

*بادام کھانے کے فوائد جانتے ہیں*

اگر بے وقت بھوک لگے تو چپس یا بسکٹ کی بجائے چند بادام کھالیں، یہ وہ مثالی گری ہے جسے دن میں کسی بھی وقت کھایا جاسکتا ہے، جس سے نہ صرف جسمانی توانائی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ متعدد طبی مسائل کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔ بادام متعدد اجزاء کے حصول کا قدرتی ذریعہ ہے جن میں پروٹین اور صحت بخش چربی قابل ذکر ہیں۔ بادام وٹامن ای، غذائی فائبر، میگنیشم، کاپر، زنک، آئرن، پوٹاشیم اور کیلشیئم سمیت 15 غذائی اجزاء جسم کو فراہم کرتے ہیں مگر آپ نے کافی موقعوں پر یہ دیکھا ہوگا کہ اکثر افراد باداموں کو پانی میں بھگو کر کھانے کے عادی ہوتے ہیں، تو کیا یہ طریقہ کار اس میوے کو زیادہ صحت مند بنا دیتا ہے؟ تو اس کا جواب ہے کہ بادام کو جیسے بھی کھایا جائے صحت کے لیے فائدہ مند ہے مگر پانی میں بھگو کر استعمال کرنا انہیں زیادہ صحت بخش بنا دیتا ہے۔

*یہاں بھگے ہوئے بادام کے فوائد درج ذیل ہیں۔*

*👌یاداشت مضبوط بنائے*
حافظے کو تیز کرنے کے لیے بہت زیادہ بادام کھانے کی ضرورت نہیں، بس 6 سے 8 باداموں کو رات کو پانی میں بھگو کر صبح کھانا ہی موثر ثابت ہوتا ہے۔ پانی میں بھگو کر بادام کھانا غذائی اجزا کو جسم میں آسانی سے جذب ہونے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں موجود وٹامن بی سکس پروٹینز کے میٹابولزم میں مدد دیتا ہے، جس سے دماغی خلیات میں آنے والی خرابیوں کی مرمت میں مدد ملتی ہے۔

*👌نظام ہاضمہ بہتر بنائے*
باداموں کو بھگو کر کھانا غذا کے ہضم ہونے کے عمل کو زیادہ ہموار اور تیز کردیتا ہے، جب پانی میں بادام کو بھگویا جاتا ہے اس میں ایک مخصوص انزائے کی تہہ بن جاتی ہے جو اسے آسانی سے ہضم ہونے میں مدد دینے کے ساتھ مکمل غذائیت جسم کو فراہم کرتی ہے، اس کے علاوہ ایسے باداموں سے شحم چربی گھلانے والے انزائمے کے اخراج میں بھی مدد دیتے ہیں جو نظام ہاضمے میں بھی مدد دیتا ہے۔

*👌دماغی افعال میں بہتری لائے*
روزانہ 4 سے 6 بادام بھگو کر کھانا دماغی ٹونک کا کام کرتا ہے اور دماغی افعال کو بہتر کرتا ہے۔

*👌ذیابیطس کے مریضوں کے لیے فائدہ مند*
باداموں کو بھگو کر کھانا ذیابیطس کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد دینے والا قدرتی ٹوٹکا ہے، اس سے بلڈ شوگر لیول کنٹرول میں رہتا ہے جس سے اس مرض سے بچنا بھی ممکن ہوتا ہے۔

*👌جسمانی وزن کم کرے*
اگر جسمانی وزن میں کمی کے خواہشمند ہیں تو بادام کو روزانہ کی غذا کا حصہ بنانے پر غور کریں، بادام کو بھگو کر کھانا جسمانی وزن میں کمی کے عمل کو تیز کرتا ہے، اس میں موجود مونوسچورٹیڈ فیٹ بے وقت بھوک کی خواہش پر قابو پانے میں مدد دیتے ہیں۔

*👌کولیسٹرول لیول کنٹرول کرے*
پانی میں بادام کو بھگونے سے بلڈ کولیسٹرول کی سطح میں کمی لانے میں بھی مدد دیتا ہے، اس گری میں موجود مونو سچورٹیڈ فیٹی ایسڈز دوران خون میں موجود نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کم کرتا ہے، اس کے علاوہ بادام میں موجود وٹامن ای بھی کولیسٹرول لیول کے خلاف مزاحمت میں مدد دیتا ہے۔

*👌دل کی لئے فائدے مند*
کولیسٹرول لیول کو کنٹرول میں رکھنے سے دل کی صحت میں بھی بہتری آتی ہے، اس میں موجود پروٹین، پوٹاشیم اور میگنیشم خون کی شریانوں کے نظام کو صحت مند رکھنے کے لیے ضروری ہیں، اس کے علاوہ بھی وٹامن ای ایسا اینٹی آکسائیڈنٹ وٹامن ہے جو امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

*👌بلڈ پریشر کو کنٹرول کرے*
بادام میں سوڈیم کی مقدار بہت کم جبکہ پوٹاشیم کافی زیادہ ہوتا ہے جو بلڈ پریشر کو بڑھنے سے روکتا ہے، اس کے علاوہ میگنیشم اور فولک ایسڈ بھی اس خطرے کو کم کرنے والے اجزا ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

Samsung J15 Prime Smartphone

Samsung 200MP camera with 6500mAh battery for Rs 1,499 : Samsung J15 Prime Smartphone Samsung's new J15 Prime 5G, which promises to combine high features with reasonable pricing, is set to upend the Indian smartphone industry. With its remarkable features and reasonable pricing, this new model seeks to compete with expensive smartphones, such as the iPhone. Let's explore the features of this fascinating new gadget.   Display Technology: Clarity Meets Smoothness Impressive technology is packed into every pixel of the Samsung J15 Prime 5G's elegant 5.2-inch QHD display. Its smooth 90Hz refresh rate and crisp 1080×1920 resolution let users to enjoy a flawless gaming experience and crystal-clear graphics. For further security, the screen has a built-in fingerprint sensor and is shielded by sturdy Gorilla Glass. This display, which supports 4K video playback, offers a high-end viewing experience that is competitive with expensive gadgets while still being useful for dail...

How to Use Two WhatsApp Accounts on a Single Phone

How to Use Two WhatsApp Accounts on a Single Phone: An Overview of Dual WhatsApp With everything being connected, WhatsApp has become a necessary tool for everyday communication. It makes it simple for us to stay in touch with friends, family, and coworkers. However, what if you don't want to carry two phones and you have two WhatsApp accounts—let's say for personal and professional use? You may utilize two WhatsApp accounts on a single phone, which is wonderful news. We'll walk you through the process in this article, so you can effortlessly handle both accounts. Approach 1: Making Use of WhatsApp Business (Advised) A specific app called WhatsApp corporate was created for communication in the corporate world. It can be utilized for personal accounts as well, though. Take these actions:   Get WhatsApp Business by downloading it here . Download WhatsApp Business from the app store on your device (the App Store for iOS or the Google Play Store for Android). Establi...

پی ڈی ایم کیا ہے؟؟؟

پی ڈی ایم " پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ" 20 ستمبر کو اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کے بعد تشکیل پانے والا 11 سیاسی جماعتوں کا اتحاد ہے جو تین مرحلے پر مشتمل حکومت مخالف تحریک چلانے کے ذریعے حکومت کا اقتدار ختم کرنے کی کوشش کرے رہی ہے'. پی ڈی ایم کے ایکشن پلان کے مطابق یہ اتحاد رواں ماہ سے ملک گیر عوامی جلسوں' احتجاجی مظاہروں' دسمبر میں ریلیوں اور جنوری 2021 میں اسلام آباد کی طرف ایک "فیصلہ کن لانگ مارچ" کرے گا. مولانا فضل الرحمن پی ڈی ایم کے پہلے صدر ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے راجا پرویز اشرف سینئر نائب صدر ہیں اور مسلم لیگ (ن) کے شاہد خاقان عباسی اس کے سیکریٹری جنرل ہیں. اپوزیشن کی 11 جماعتوں کے اس اتحاد میں پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)، جمعیت علمائے اسلام (ف) سمیت دیگر جماعتیں شامل ہیں' تاہم جماعت اسلامی اس اتحاد کا حصہ نہیں ہے.۔۔۔