Skip to main content

کورونا کے مریضوں کا علاج

کورونا کے مریضوں کا علاج

☜ڈاکٹرطاہرشمسی نے بڑی خوشخبری سناد
 ☜☜☜:  
این آئی بی ڈی میں بلڈ ڈزیز کے اسپیشلٹ ڈاکٹرطاہرشمسی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے پلازمہ ٹیکنیک سے کورونا کے مریضوں کا علاج کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کے مریضوں کےلئےبڑی خوشخبری آگئی.
این آئی بی ڈی میں بلڈ ڈزیز کے اسپیشلٹ ڈاکٹر طاہر شمسی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ حکومت نے پلازمہ ٹیکنیک سےعلاج کی اجازت دے دی ہے. پلازمہ ٹیکنیک سے کورونا مریضوں کا علاج چاروں صوبوں میں ہوگا,
ڈاکٹرطاہرشمسی کا کہنا تھا کہ کورونامریضوں کےعلاج کیلئے تمام حکومتوں سے ملکر کام کریں گے ، پلازمہ ٹیکنیک سے کورونا مریضوں کو آئی سی یو اور وینٹی لیٹر کی ضرورت نہیں ہوگی.
انھوں نے کہا کہ علاج کیلئےکوروناوائرس سےصحت یاب افراد کا پلازمہ لیا جائے گا، پلازمہ ٹیکنیک کورونا کے علاج میں بڑی پیشرفت ہے، حکومت کے ساتھ  مل کراسی ہفتے لائحہ عمل طے کرلیں گے,
این آئی بی ڈی میں بلڈ ڈزیز کے اسپیشلٹ کا کہنا تھا کہ کورونا صحتیاب مریض ہر2 ہفتے بعد پلازمہ عطیہ کرسکیں گے,
  اگر مریض25 کلو سے کم وزن ہے تو ایک پلازمہ 2لوگوں کو لگایا جاسکے گا,

ڈاکٹرطاہرشمسی نے مزید کہا کہ وفاق کی جانب سےایک دو روز میں پلازمہ ٹیکنیک پرفیصلہ ہوجائے گا، بلوچستان،کے پی بھی اس حوالے سے اسی ہفتے فیصلہ کرلیں گے جبکہ سندھ اور پنجاب پلازمہ ٹیکنیک سے علاج کیلئے آن بورڈ ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ  کورونا سے صحت یاب افراد پر ذمہ داری ہے کہ وہ پلازمہ عطیہ کریں، صحتیاب افرادپلازمہ دے کر ڈاکٹرز،پیرامیڈیک کی صف میں کھڑے ہوسکتےہیں، اب مریضوں کی جان بچانے کیلئے صحت یاب افراد بھی مسیحا بن سکتےہیں۔

ڈاکٹرطاہرشمسی نے کہا کہ  کورونا سے صحت یاب افراد سے اپیل ہے پلازمہ دینے کیلئے آگے آئیں، صحت یاب افرادکے بھرپورتعاون سے کورونا کو شکست ہوگی۔

ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ  پلازمہ ٹیکنیک شروع کرنےکے3اقدامات کرنا ہوں گے، سب سے پہلے معاملہ نیشنل بائیوٹکس کمیٹی کےپاس جائے گا، حکومتی اداروں کےساتھ لاجسٹکس طے کیے جائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ  کوروناسے صحتیاب افراد کو پلازمہ عطیہ کرنےپرآمادہ کرناہے، پلازمہ عطیہ کرنے سے انسانی جسم پر کوئی اثر نہیں پڑتا، پوری قوم کوروناسےصحت یاب افرادکی طرف دیکھ رہی ہے۔
این آئی بی ڈی میں بلڈ ڈزیز کے اسپیشلٹ کا کہنا تھا  کہ صحت یاب افراد اپنے بھائی بہنوں کی جان بچانے کیلئے آگے آئیں، تمام معاملات طے ہوتے ہی ڈونیشن سینٹرز کا اعلان کریں گے، کوئی ڈونیشن سینٹر نہیں آنا چاہے تو رابطہ کرے، ہم گھر جاکر پلازمہ لیں گے,

یاد رہے گذشتہ روز ڈاکٹرعطاالرحمان کاکہناتھاکہ کورونامتاثرین کاصحیح طورپرپتہ لگانے کیلئے زیادہ سےزیادہ ٹیسٹ کرنا ضروری ہے ، یومیہ50ہزار سے1 لاکھ تک ٹیسٹ ہونے چاہیئے تاکہ وائرس کی پاکٹس کا تعین کرکے وبا پر قابو پایا جاسکے,

Comments

Popular posts from this blog

Samsung J15 Prime Smartphone

Samsung 200MP camera with 6500mAh battery for Rs 1,499 : Samsung J15 Prime Smartphone Samsung's new J15 Prime 5G, which promises to combine high features with reasonable pricing, is set to upend the Indian smartphone industry. With its remarkable features and reasonable pricing, this new model seeks to compete with expensive smartphones, such as the iPhone. Let's explore the features of this fascinating new gadget.   Display Technology: Clarity Meets Smoothness Impressive technology is packed into every pixel of the Samsung J15 Prime 5G's elegant 5.2-inch QHD display. Its smooth 90Hz refresh rate and crisp 1080×1920 resolution let users to enjoy a flawless gaming experience and crystal-clear graphics. For further security, the screen has a built-in fingerprint sensor and is shielded by sturdy Gorilla Glass. This display, which supports 4K video playback, offers a high-end viewing experience that is competitive with expensive gadgets while still being useful for dail...

How to Use Two WhatsApp Accounts on a Single Phone

How to Use Two WhatsApp Accounts on a Single Phone: An Overview of Dual WhatsApp With everything being connected, WhatsApp has become a necessary tool for everyday communication. It makes it simple for us to stay in touch with friends, family, and coworkers. However, what if you don't want to carry two phones and you have two WhatsApp accounts—let's say for personal and professional use? You may utilize two WhatsApp accounts on a single phone, which is wonderful news. We'll walk you through the process in this article, so you can effortlessly handle both accounts. Approach 1: Making Use of WhatsApp Business (Advised) A specific app called WhatsApp corporate was created for communication in the corporate world. It can be utilized for personal accounts as well, though. Take these actions:   Get WhatsApp Business by downloading it here . Download WhatsApp Business from the app store on your device (the App Store for iOS or the Google Play Store for Android). Establi...

پی ڈی ایم کیا ہے؟؟؟

پی ڈی ایم " پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ" 20 ستمبر کو اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کے بعد تشکیل پانے والا 11 سیاسی جماعتوں کا اتحاد ہے جو تین مرحلے پر مشتمل حکومت مخالف تحریک چلانے کے ذریعے حکومت کا اقتدار ختم کرنے کی کوشش کرے رہی ہے'. پی ڈی ایم کے ایکشن پلان کے مطابق یہ اتحاد رواں ماہ سے ملک گیر عوامی جلسوں' احتجاجی مظاہروں' دسمبر میں ریلیوں اور جنوری 2021 میں اسلام آباد کی طرف ایک "فیصلہ کن لانگ مارچ" کرے گا. مولانا فضل الرحمن پی ڈی ایم کے پہلے صدر ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے راجا پرویز اشرف سینئر نائب صدر ہیں اور مسلم لیگ (ن) کے شاہد خاقان عباسی اس کے سیکریٹری جنرل ہیں. اپوزیشن کی 11 جماعتوں کے اس اتحاد میں پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)، جمعیت علمائے اسلام (ف) سمیت دیگر جماعتیں شامل ہیں' تاہم جماعت اسلامی اس اتحاد کا حصہ نہیں ہے.۔۔۔