Skip to main content

کورونا سے متاثرہ سعودی عرب میں موبائل کمپنیوں نے اہم اعلان کر دیا.



کورونا سے متاثرہ سعودی عرب میں موبائل کمپنیوں نے اہم اعلان کر دیا,
موبائل کمپنیوں کے مطابق کورونا سے متاثرہ افراد اور قرنطینہ میں جانے والے موبائل صارفین سے اپریل کے بل وصول نہیں کیے جائیں گے
کورونا سے متاثرہ سعودی عرب میں موبائل کمپنیوں نے اہم اعلان کر دیا
ریاض۔ یکم اپریل 2020 ء سعودی مملکت میں کوروناکا وائرس بے قابو ہو گیا ہے, مملکت میں اس وقت پندرہ سو کے لگ بھگ کورونا کے مریض ہیں جبکہ شبہ ظاہر کیاجا رہا ہے کہ مزید سینکڑوں افراد کورونا سے متاثر ہو سکتے ہیں, جن کے ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد ہی صورت حال واضح ہو گی, کورونا کے باعث مملکت بھر میں معاشی اور کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئی ہیں, جس کے باعث تارکین اور مقامی افراد دونوں بُری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ ایسے بحرانی دور میں سعودی عرب کی موبائل کمپنیوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ کورونا سے متاثرہ افراد اور اس موذی مرض میں شُبہے کی بناء پر قرنطینہ بھیجے گئے موبائل صارفین سے اپریل 2020ء کا بل وصول نہیں کریں گی,
سعودی اخبار 24 کے مطابق سعودی عرب کی تین بڑی موبائل کمپنیوں موبائلی، ایس ٹی سی اور زین نے اعلان کیا ہے کہ قرنطینہ میں بھیجے جانے والے صارفین کو اپریل کا بل معاف ہو گا,
یہ رعایت سعودی اور تارکین وطن کارکنان دونوں کے لیے دی گئی ہے۔سعودی موبائل کمپنیوں کا کہنا ہے کہ مخصوص صارفین کو یہ سہولت کورونا کے باعث پیدا ہونے والے حالات اور سعودی حکومت اور اداروں کی جانب سے اس موذی مرض کی روک تھام کی مہم کا ساتھ دینے کی خاطر کی جا رہی ہے,
واضح رہے کہ گزشتہ رات تک سعودی عرب میں کورونا وائرس کے 110 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں,
 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد سعودی عرب میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1563 ہوگئی ہے جبکہ قرنطینہ میں رکھے گئے 400 افراد کو کلیئر قرار دیدیا گیا ہے,
 وزارتِ صحت نے مزید بتایا ہے کہ مملکت میں 50 افراد صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے ہیں جس کے بعد صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 165ہوگئی ہے۔سعودی گزٹ کے مطابق ایئرپورٹس پر آئے سینکڑوں افراد کو جدہ میں 14 دن تک قرنطینہ میں رکھا گیا تھا,  جن میں سے 400 افراد کو گزشتہ روز کورونا وائرس سے کلیئر قرار دے کر انہیں گھروں کو جانے کی اجازت  دی گئی, ان تمام افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔ جدہ میں قرنطینہ سے نکلنے والے پہلے گروپ کے واپس جاتے وقت وزارت صحت کے عہدے داروں کی جانب سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ان افراد پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور انہیں تحائف بھی دیئے گئے,

Comments

Popular posts from this blog

Samsung J15 Prime Smartphone

Samsung 200MP camera with 6500mAh battery for Rs 1,499 : Samsung J15 Prime Smartphone Samsung's new J15 Prime 5G, which promises to combine high features with reasonable pricing, is set to upend the Indian smartphone industry. With its remarkable features and reasonable pricing, this new model seeks to compete with expensive smartphones, such as the iPhone. Let's explore the features of this fascinating new gadget.   Display Technology: Clarity Meets Smoothness Impressive technology is packed into every pixel of the Samsung J15 Prime 5G's elegant 5.2-inch QHD display. Its smooth 90Hz refresh rate and crisp 1080×1920 resolution let users to enjoy a flawless gaming experience and crystal-clear graphics. For further security, the screen has a built-in fingerprint sensor and is shielded by sturdy Gorilla Glass. This display, which supports 4K video playback, offers a high-end viewing experience that is competitive with expensive gadgets while still being useful for dail...

How to Use Two WhatsApp Accounts on a Single Phone

How to Use Two WhatsApp Accounts on a Single Phone: An Overview of Dual WhatsApp With everything being connected, WhatsApp has become a necessary tool for everyday communication. It makes it simple for us to stay in touch with friends, family, and coworkers. However, what if you don't want to carry two phones and you have two WhatsApp accounts—let's say for personal and professional use? You may utilize two WhatsApp accounts on a single phone, which is wonderful news. We'll walk you through the process in this article, so you can effortlessly handle both accounts. Approach 1: Making Use of WhatsApp Business (Advised) A specific app called WhatsApp corporate was created for communication in the corporate world. It can be utilized for personal accounts as well, though. Take these actions:   Get WhatsApp Business by downloading it here . Download WhatsApp Business from the app store on your device (the App Store for iOS or the Google Play Store for Android). Establi...

پی ڈی ایم کیا ہے؟؟؟

پی ڈی ایم " پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ" 20 ستمبر کو اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کے بعد تشکیل پانے والا 11 سیاسی جماعتوں کا اتحاد ہے جو تین مرحلے پر مشتمل حکومت مخالف تحریک چلانے کے ذریعے حکومت کا اقتدار ختم کرنے کی کوشش کرے رہی ہے'. پی ڈی ایم کے ایکشن پلان کے مطابق یہ اتحاد رواں ماہ سے ملک گیر عوامی جلسوں' احتجاجی مظاہروں' دسمبر میں ریلیوں اور جنوری 2021 میں اسلام آباد کی طرف ایک "فیصلہ کن لانگ مارچ" کرے گا. مولانا فضل الرحمن پی ڈی ایم کے پہلے صدر ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے راجا پرویز اشرف سینئر نائب صدر ہیں اور مسلم لیگ (ن) کے شاہد خاقان عباسی اس کے سیکریٹری جنرل ہیں. اپوزیشن کی 11 جماعتوں کے اس اتحاد میں پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)، جمعیت علمائے اسلام (ف) سمیت دیگر جماعتیں شامل ہیں' تاہم جماعت اسلامی اس اتحاد کا حصہ نہیں ہے.۔۔۔