Skip to main content

لوگوں کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کر کے کرونا وائرس کا سراغ لگانے والی موبائل ایپ



لوگوں کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کر کے کرونا وائرس کا سراغ لگانے والی موبائل ایپ
☜☜☜ 1 اپریل 2020
لندن: برطانیہ میں ایسی موبائل ایپ کا آغاز کیا جانے والا ہے جو اپنے صارفین کو خبردار کرے گی کہ ان کے قریب کرونا وائرس کا مریض موجود ہے، اس کے لیے وہ قریب موجود شخص کے موبائل کا ڈیٹا استعمال کرے گی,
  برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس کی تیار کردہ یہ موبائل ایپ اپنے صارف کو اس وقت فوری الرٹ کرے گی اگر کرونا وائرس کا تصدیق شدہ مریض اس کے قریب موجود ہوگا,
  یہ ایپ شارٹ رینج بلو ٹوتھ سگنلز کے ذریعے کوویڈ 19 کے مریضوں کو ٹریس کرے گی, 
  این ایچ ایس کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کو برطانیہ میں لاک ڈاؤن ختم ہونے سے پہلے ہی لانچ کردیا جائے گا,
۔۔۔این ایچ ایس حکام کے مطابق جتنے زیادہ لوگ اس ایپ کو استعمال کریں گے یہ ایپ اتنا ہی زیادہ مؤثر طریقے سے کام کرے گی,
 یہ ایپ قریب موجود موبائل سے بلو ٹوتھ کے ذریعے رابطہ قائم کرے گی اور دوسرے موبائل کے کانٹیکٹس تک رسائی حاصل کرے گی,
 اگر اس شخص کے موبائل ڈیٹا میں اس حوالے سے کوئی چیز جیسے ڈاکٹر کا وزٹ  "لوکیشن کے ذریعے"  یا مخصوص دواؤں کی خریداری اور اس کے لیے کریڈٹ کارڈ کے استعمال کا ڈیٹا موجود ہوا تو یہ ایپ خودکار طریقے سے اپنے صارف کو آگاہ کرے گی,
 تاہم اس کی تصدیق کے لیے یہ ایپ تھوڑا وقت لے گی تاکہ کسی شخص کے بارے میں غلط معلومات نہ دی جائیں۔ حکام کے مطابق ایپ کے ذریعے پرائیوسی کا خیال بھی رکھا جائے گا,
 انگلینڈ کا این ایچ ایس یونٹ ایک ایتھیکل بورڈ بھی قائم کرنے جارہا ہے جو اس پروجیکٹ کا جائزہ لے گا,
 اس ایپ کی تیاری کے دوران گزشتہ ہفتے ذمہ دار ٹیکنالوجسٹس نامی ایک گروپ نے این ایچ ایس اور سیکریٹری صحت کو خط لکھا تھا جس میں کہا گیا کہ کسی شخص کی لوکیشن اور کانٹیکٹس کی ٹریکنگ کرنا سماجی کنٹرول کے زمرے میں آسکتا ہے,
 ان کے علاوہ بھی اس ایپ کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جو دیگر افراد کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرے گی، علاوہ ازیں اس ایپ سے ان افراد کو نہیں جانچا جاسکے گا جن کے پاس اسمارٹ فون نہیں ہوگا, 
حکام کا ماننا ہے کہ اس قسم کی موبائل ایپ اس وقت کی ضرورت ہے تاکہ اس موذی وائرس پر قابو پایا جاسکے اور برطانیہ کے طبی نظام پر پڑنے والا دباؤ کم کیا جاسکے,

Comments

Popular posts from this blog

Samsung J15 Prime Smartphone

Samsung 200MP camera with 6500mAh battery for Rs 1,499 : Samsung J15 Prime Smartphone Samsung's new J15 Prime 5G, which promises to combine high features with reasonable pricing, is set to upend the Indian smartphone industry. With its remarkable features and reasonable pricing, this new model seeks to compete with expensive smartphones, such as the iPhone. Let's explore the features of this fascinating new gadget.   Display Technology: Clarity Meets Smoothness Impressive technology is packed into every pixel of the Samsung J15 Prime 5G's elegant 5.2-inch QHD display. Its smooth 90Hz refresh rate and crisp 1080×1920 resolution let users to enjoy a flawless gaming experience and crystal-clear graphics. For further security, the screen has a built-in fingerprint sensor and is shielded by sturdy Gorilla Glass. This display, which supports 4K video playback, offers a high-end viewing experience that is competitive with expensive gadgets while still being useful for dail...

How to Use Two WhatsApp Accounts on a Single Phone

How to Use Two WhatsApp Accounts on a Single Phone: An Overview of Dual WhatsApp With everything being connected, WhatsApp has become a necessary tool for everyday communication. It makes it simple for us to stay in touch with friends, family, and coworkers. However, what if you don't want to carry two phones and you have two WhatsApp accounts—let's say for personal and professional use? You may utilize two WhatsApp accounts on a single phone, which is wonderful news. We'll walk you through the process in this article, so you can effortlessly handle both accounts. Approach 1: Making Use of WhatsApp Business (Advised) A specific app called WhatsApp corporate was created for communication in the corporate world. It can be utilized for personal accounts as well, though. Take these actions:   Get WhatsApp Business by downloading it here . Download WhatsApp Business from the app store on your device (the App Store for iOS or the Google Play Store for Android). Establi...

پی ڈی ایم کیا ہے؟؟؟

پی ڈی ایم " پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ" 20 ستمبر کو اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کے بعد تشکیل پانے والا 11 سیاسی جماعتوں کا اتحاد ہے جو تین مرحلے پر مشتمل حکومت مخالف تحریک چلانے کے ذریعے حکومت کا اقتدار ختم کرنے کی کوشش کرے رہی ہے'. پی ڈی ایم کے ایکشن پلان کے مطابق یہ اتحاد رواں ماہ سے ملک گیر عوامی جلسوں' احتجاجی مظاہروں' دسمبر میں ریلیوں اور جنوری 2021 میں اسلام آباد کی طرف ایک "فیصلہ کن لانگ مارچ" کرے گا. مولانا فضل الرحمن پی ڈی ایم کے پہلے صدر ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے راجا پرویز اشرف سینئر نائب صدر ہیں اور مسلم لیگ (ن) کے شاہد خاقان عباسی اس کے سیکریٹری جنرل ہیں. اپوزیشن کی 11 جماعتوں کے اس اتحاد میں پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)، جمعیت علمائے اسلام (ف) سمیت دیگر جماعتیں شامل ہیں' تاہم جماعت اسلامی اس اتحاد کا حصہ نہیں ہے.۔۔۔