بچی نے آن لائن کیا آرڈر کیا کہ فوڈ کمپنی کے 42 ڈلیوری بوائز پہنچ گئے۔۔
ویب ڈیسک 3 دسمبر 2020
منیلا: کرونا وبا کے دوران دنیا بھر میں آن لائن فوڈ ڈلیوری ایپ کے زریعے گھروں پر اپنے پسندیدہ کھانے منگوانے کا رجحان تیزی سے بڑھتا جارہا ہے', ایسے میں فلپائن میں ہونے والے واقعے پر لوگ حیران رہ گئے..
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلپائن میں ایک سات سالہ بچی نے آن لائن فوڈ ڈلیوری ایپ کے ذریعے کھانا آرڈر کیا'. مگر تماشہ اس وقت ہوا, جب ایک دو نہیں بلکہ بیالیس ڈیلیوری بوائز آرڈر لے کر بچی کے گھر پہنچ گئے۔۔
مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلپائن کی سیبو سٹی کے اسکول میں پڑھنے والی ایک لڑکی نے فوڈ پانڈا ایپ کے ذریعے لنچ کیلئے چکن کٹ لیٹ آرڈر کیا تھا اور اس وقت بچی والدین گھر پر نہیں تھے اور آرڈر کے بعد بچی اپنی دادی کے ساتھ کھانے کا انتظار کرنے لگی'.
کچھ دیر بعد اس لڑکی کی گلی میں ڈلیوری بوائے کھانا لیکر پہنچے لیکن وہی ایک کھانا لئے کئی ڈلیوری بوائز اس گلی میں پہنچ گئے اور دیکھتے ہی دیکھتےایک دو نہیں بلکہ بیالیس ڈیلیوری بوائز آرڈر لے کر بچی کے گھر پہنچ گئے، ڈلیوری بوائز کو بھی سمجھ نہیں آرہا تھا کہ آخر ماجرا کیا ہے، اس واقعے کو دیکھنے کیلئے گلی میں بھی بھیڑ لگ گئی تھی'..
میڈیا رپورٹ کے مطابق پہلے پہل محلے داروں کو شک ہوا کہ کہیں غلطی سے بچی نے ایسی کوئی حرکت تو نہیں کی۔ لیکن بعد ازاں معاملے کی تفتیش کی گئی تو پتا چلا کہ ایپ میں تکنیکی خرابی کے باعث یہ کارنامہ ہوا ہے'.
معاملے پر کمپنی کا کہنا ہے کہ لڑکی کے گھر میں انٹرنیٹ اسپیڈ کی رفتار سست تھی، جس کی وجہ سے ایپ نے ٹھیک سے کام نہیں کیا اور ایک کے بعد ایک 42 آرڈر ریسیو ہو گئے۔۔۔
Comments
Post a Comment