قومی اسکواڈ کے ایک اور رکن کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا
2 دسمبر 2020
آکلینڈ: نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹرز کی مشکلات کم نہ ہو سکیں'. ایک اور رکن کرونا وائرس کی لپیٹ میں آ گیا'.
تفصیلات کے مطابق 54 رکنی اسکواڈ میں کرونا وائرس کا شکار ہونے والے ارکان کی تعداد 8 ہوگئی، 2 کھلاڑیوں کو ہسٹارک کیسز قرار دیا گیا ہے'.
جمعرات کو ہونے والی ٹیسٹنگ کے بعد قومی کرکٹرز کو ٹریننگ کی اجازت ملنے کا امکان بھی پیدا ہو گیا ہے'.
نیوزی لینڈ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پاکستانی اسکواڈ کے ایک اور رکن کا کرونا مثبت آ گیا ہے. پہلے، تیسرے، چھٹے روز ہونے والی ٹیسٹنگ میں 8 ارکان کا کرونا مثبت آ چکا ہے، اس وقت پاکستانی اسکواڈ کے 54 میں سے 8 ارکان کرونا وائرس میں مبتلا ہیں'.
محکمہ صحت کے مطابق 8 ارکان میں سے 2 نان انفیکشس کیسز قرار دیے گئے ہیں. جبکہ یہ دونوں ارکان بھی دیگر اسکواڈ کے ہم راہ قرنطینہ مکمل کریں گے، 12 ویں روز کرونا ٹیسٹ اور 14 ویں روز کھلاڑیوں کا ہیلتھ چیک اپ ہوگا، اس کے بعد ہی کھلاڑیوں کو منیجڈ آئسولیشن چھوڑنے کی اجازت ہوگی'.
ذرایع کا کہنا ہے کہ جمعرات کی ٹیسٹنگ میں منفی آنے والوں کو ٹریننگ کی اجازت ملنے کا امکان ہے' جب کہ پی سی بی' نیوزی لینڈ میں موجود ٹیم منیجمنٹ سے مسلسل رابطے میں ہے۔ ادھر مثبت آنے والے کھلاڑی اب بھی قرنطینہ میں ہیں، کھلاڑیوں نے آئسولیشن میں خود کو فٹ رکھنے کے لیے بند کمروں میں ٹریننگ شروع کر دی ہے، کپتان بابر اعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں نے قرنطینہ میں اسٹریچنگ اور پش اپس کیے'.
ادھر نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، 13 رکنی اسکواڈ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف نیوزی لینڈ کی جانب سے تیز ترین سینچری بنانے والے گلین فلپس، ڈیون کونوئے، ٹم سیفرڈ، جمی نیشم، لوکی فرگوسن اور ایش سوڈی شامل ہیں۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوینٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے، پہلا ٹی ٹوینٹی میچ 18 دسمبر کو ہوگا، نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 26 دسمبر سے ہوگا'....
Comments
Post a Comment