مولانا فضل الرحمان کے خلاف نیب تحقیقات میں اہم پیش رفت:
1 ،دسمبر 2020
پشاور: جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ فضل الرحمان کے خلاف قومی احتساب بیورو کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے ہوٓئی ہے' مولانا کے قریبی ساتھیوں کو نیب نے طلب کرلیا.'
تفصیلات کے مطابق خبیرپختونخوا نیب نے فضل الرحمان کے قریبی ساتھیوں کو طلب کرلیاہے۔ گل اصغر اور نور اصغر 10دسمبر کو نیب میں پیش ہوں گے۔ دونوں کی طلبی کے نوٹس جاری ہو چکے ہیں۔
گل اصغر اور نور اصغر کی طلبی آمدن سے زائد اثاثہ جات، کرپشن اور کرپٹ پریکٹس کے الزام پر کی گئی ہے.'
نیب کے نوٹس کے مطابق دونوں افراد کو 10دسمبر صبح 11 بجے طلب کیا گیاہے'. فضل الرحمان کے قریب ساتھیوں سے نیب کی کمبائن انویسٹی گشن ٹیم سوالات کرے گی'.
خیال رہے کہ رواں سال ستمبر میں قومی احتساب بیورو نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں فضل الرحمان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور اس حوالے سے مختلف امور پر تفتیشی ٹیم تحقیقات کررہی ہے'.
اس ضمن میں جمعیت علماء اسلام کے رہنما حافظ حسین احمد نے نیب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت اپنی بقا کے لیے نیب کو استعمال کررہی ہے،
اپوزیشن رفتارکوتیزکرتی ہے تو نیب بھی حرکت میں آجاتی ہے'.
نیب کے پی نے 10 دسمبر کو گل اصغر اور نور اصغر کو بلایا ہے جہاں ان سے سوالات پوچھے جائیں گے'...
Comments
Post a Comment