بھارتی بھی مان گئے کہ "پاکستان" کو جنگ میں شکست نہیں دے سکتے۔۔۔
انڈیا چین اور پاکستان سے جنگ جیتنے کی طاقت نہیں رکھتا۔، ایٹمی پاکستان کی ہار کے خواب غیر حقیقت پسندانہ ہیں۔۔۔
سابق بھارتی پولیس افسر اور دفاعی ماہر این سی استھانہ کے اپنی کتاب میں اعتراف
30 دسمبر2020
نئی دہلی ( 30 دسمبر2020ء) بھارت کے دفاعی ماہر نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کو جنگ میں شکست نہیں دے سکتے' کیوں کہ ہندوستان چین یا پاکستان سے جنگ جیتنے کی طاقت نہیں رکھتا۔ تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی پولیس افسر اور دفاعی ماہر این سی استھانہ نے اپنی ایک کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ بھارت چین اور پاکستان کے بارے میں اسٹریٹیجک حوالے سے کنفیوژن کا شکار ہے' اس لیے بھارت پاکستان کو جنگ میں شکست نہیں دے سکتا کیونکہ ایٹمی پاکستان کی ہار کے خواب غیر حقیقت پسندانہ ہیں،
انہوں نے اپنی کتاب میں لکھا کہ بھارتی سیاستدان عوام کو جنگ کی طرف اکسا رہے ہیں۔
انتخابی فوائد کے لیے پاکستان سے دشمنی بھارتی قائدین کا وطیرہ بن چکی ہے۔ دوسری طرف بھارت کی فوج کی طرف سے ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاریوں میں مصروف ہونے کی اطلاعات ملنے پر پاکستان میں فوج کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ہندوستان ایک بار پھر خطے میں امن تباہ کرنے کیلئے سرگرم ہوگیا جس مقصد کے لیے بھارت ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاریوں میں مصروف ہے جس کے تحت ہندوستان پلوامہ طرز پر ایل او سی ورکنگ باونڈری پر کسی بھی قسم کے ایکشن کی تیاریوں میں مصروف ہے؛
بتایا گیا ہے کہ بھارت کی طرف سے ملک میں جاری کسانوں کے احتجاج اور کشمیر میں کیے جانے والے مظالم سے توجہ ہٹانے کے لیے فالس فلیگ آپریشن کی تیاریاں کی جارہی ہیں جس کی ایک وجہ لداخ اور دوکلم کے واقعات کے بعد ہونے والی ہزیمت کی وجہ سے بھارت پر پڑنے والا اندرونی اور بیرونی دباو بھی ہے۔ اس سے پہلے بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھڑک ماری اور کہا تھا کہ نریندر مودی نے پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کا حکم دے دیا؛ بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہاتھا کہ بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ کے مطابق پاکستان پر سرجیکل اسٹرائیک اور فضائی حملے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، امیت شاہ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے حکم دیا ہے کہ پاکستان میں سرجیل اسٹرائیک کی جائیں؛۔۔۔
Comments
Post a Comment