جو شخص اپنی زندگی کو باقی رکھنا چاہتا ہے اس کیلیے ضروری ہے کہ صبح کے وقت غذا کرے اور شام کے وقت نہ کھائے اور شکم پُری کی حالت میں غذا نہ کھائے۔
جو شخص گندگی دھواں اور غبار سے اپنے آپ کو محفوظ رکھے اور بحالت شکم پُری اور
سونے کے وقت غذا نہ کھائے اور معتدل موسم میں فضلات کا تنقیہ کرے تو اسکو مرض
موت کے سوا کوئی مرض نہیں ہو سکتا۔
جب بیماری ہو تو پوری کوشش کیساتھ دوا استعمال کرو اور جب صحت ہو جائے تو دوا بلکل چھوڑدو۔
تندرستی کے زمانہ میں پرہیز کرنا مرض کی حالت میں بد پرہیزی کرنے کے برابر ہے اور
بے ضرر دوا کا استعمال ضرورت کے وقت دوا کو چھوڑنے کے مثل ہے۔
جو عورتوں کے ساتھ کم سوئے اور شام میں کم کھانا کھائے اور باسی غذا کے قریب نہ جائے
وہ تمام بیماریوں سے محفوظ رہے گا۔
جو رات اس طرح گذارتا ہے کہ اس کے معدہ میں پھل کا کچھ حصہ موجود ہے تو وہ
اپنے آپ کو طرح طرح کی بیماریوں کیلیے پیش کرتا ہے۔
جو شخص سونے کے وقت کچھ بادام کھا لیتا ہے وہ اپنے کو بیماری سے بچا لیتا ہے۔
جو شخص دودھ اور ترش چیزیں ایک ساتھ کھایا کرتا ہے وہ مرض کو دعوت دیتا ہے۔
بوڑھے آدمی کیلیے سب سے ذیادہ نقصان رساں یہ ہے کہ اس کے پاس اعلی درجہ کا باورچی
اور حسین و جمال عورت ہو، کیونکہ عمدہ غذا پائے گا تو حد سے زیادہ کھا کر بیماری کا نشانہ
بنے گا اور حسین و جمال عورت پر فریفتہ ہو کر جلد اپنی صحت کو برباد کردے گا۔
Comments
Post a Comment