لاہور:
سروسز ہسپتال لاہور سے کورونا کے7 مشتبہ مریض بھاگ گئے۔ ایم ایس ہسپتال نے مریضوں کے بھاگنے کی تصدیق کردی۔ مریضوں کے نمونے ٹیسٹ کیلئے دیے گئے تھے میڈیا رپورٹس کے مطابق سروسز ہسپتال انتظامیہ کی غفلت کے باعث کورونا وائرس کے 7 مشتبہ مریض بھاگ گئے ہیں بتایا گیا ہے کہ مریضوں کو کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کے طور پر ٹھہرایا گیا تھا۔ مریضوں کے ٹیسٹ کے نمونے حاصل کرلیے تھے، مریضوں کی ایک گھنٹے بعد رپورٹ آنی تھی لیکن اس دوران ساتوں مریض ہسپتال سے فرار ہوگئے۔
ایم ایس ہسپتال نے مریضوں کے فرار ہوجانے کی تصدیق کردی ہے،
دوسری جانب پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں میں پنجاب سندھ سے آگے نکل گیا ہے،
ملک بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1373 ہوگئی ہے۔
اب تک 11 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ 23 افراد صحتمند ہوئے ہیں۔ پنجاب میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 490 ہوگئی ہے، سندھ میں کورونا وائرس کے 440 مریض ہیں۔
خیبرپختونخوا میں 181 بلوچستان میں 133 گلگت بلتستان میں 91 اسلام آباد میں 27 اور آزاد کشمیر میں 02 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے
وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں کرونا وائرس کے مقامی ٹرانسمیشن کے کیسز کی تعداد بڑھ کر مجموعی کیسز کا 10 فیصد ہوگئی ہے جو خطرناک رجحان ہے،
پنجاب میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی تعداد نے بھی سوالیہ نشان اٹھا دئیے ہیں کہ آیا پنجاب میں کورونا کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات نہیں کیے جا رہے۔
کہا جا رہا ہے کہ حکومت کی جانب سے کورونا کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں ملک کی چاروں صوبوں میں مکمل لاک ڈاون کر دیا گیا تھا جس پر عمل کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے ملک بھر میں فوج تعینات کر دی گئی تھی تا کہ لوگوں کو ان کے گھروں سے نکلنے سے روکا جا سکے۔ کورونا وائرس سے بچنے کا یہی ایک طریقہ ہے کہ لوگ ایک دوسرے سے دور رہیں تا کہ یہ مزید نہ پھیلے۔حکومت کی جانب سے یہ بھی عندیہ دیا گیا ہے کہ اگر حالات بہتری کی طرف نہیں جاتے تو ہمیں کرفیو کی طرف بھی جانا پڑ سکتا ہے، اسی لئے حکومت کی جانب سے عوام سے اپیل کی جا رہی ہے کہ لوگ گھروں میں رہیں اور ایک دوسرے سے ملنے سے اجتناب کریں کیونکہ اسی طرح ہم اس کے پھیلاو کو روک سکتے ہیں۔
Comments
Post a Comment