The Greater

All People Great People

  • Home
  • Disclaimer
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • About Us
  • Contact Us
Home #china #corona-virus #chinadoctor چائنی ڈاکٹرز پاکستان میں کتنے دن قیام کریں گے؟

چائنی ڈاکٹرز پاکستان میں کتنے دن قیام کریں گے؟

March 29, 2020 #china #corona-virus #chinadoctor



 ایک-لاکھ سے زائد کٹس۔ 20لاکھ سے زائد ماسک۔ 77ہزار میڈیکل کورز ۔ وینٹی لیٹرز اور چین سے طبی ماہرین کی ٹیم امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچ گئی۔ 

  جانتے ہیں یہ ڈاکٹرز پاکستان میں کتنا عرصہ قیام کرینگے؟؟؟ 

چین سے 8 رکنی طبی ماہرین پر مشتمل خصوصی ٹیم امدادی سامان لے کر پاکستا ن پہنچ گئی ۔نجی ٹی وی کے مطابق سامان میں کورونا کی تشخیص کی 1 لاکھ پانچ ہزار سے زائد کٹس، 20 لاکھ سے زائد ماسک 77 ہزار میڈیکل کور اور وینٹیلیٹرز بھیجے گئے ہیں۔ 

چین کی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے حکومت پاکستان کی پہلے بھی مدد کی گئی تھی جس کے بعد آج تیسرا طیارہ پاکستان پہنچ گیا ہے. 

چین نے پاکستان سے اپنی دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے کورونا وائرس کے مشکل وقت میں پاکستان کےساتھ کھڑے رہنے کا فیصلہ کیا تھا جس کو آج پورا کرتے ہوئے 8 رکنی طبی ماہرین پر مشتمل خصوصی ٹیم امدادی سامان لے کر پاکستا ن پہنچ گئی. دریں اثناترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ وزیر خارجہ حکومت پاکستان کی جانب سے اس مشکل وقت میں مدد کے لئے چینی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ چین کورونا وائرس پر قابو پانے کی کوششوں میں پاکستان کی مدد کر رہا ہے،چین اب تک کی امداد میں 12ہزار ٹیسٹ کٹس، 3 لاکھ ماسک۔ 10 ہزارحفاظتی سوٹ دے چکا ہے.

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ چینی حکومت نے 4 ملین امریکی ڈالر کورونا وائرس کے لیے الگ ہسپتال بنانے کے لئے بھی دئیے ہیں،سنکیانگ حکومت نے اسلام آباد کے ساتھ ساتھ حکومت سندھ کو بھی 50 ہزار ماسک فراہم کیے ہیں،چین سے نجی ذرائع سے ڈونیشن کی رقم بھی پاکستان پہنچ چکی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ علی بابا فاؤنڈیشن اور جیک ما فاؤنڈیشن نے 50 ہزار ٹیسٹ کٹس اور 5 لاکھ ماسک عطیہ کیے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ چین نے خنجراب پاس کے ذریعے 67 ملین روپے کے دو ٹن ماسک ، ٹیسٹ کٹس ، وینٹی لیٹر ، طبی حفاظتی لباس بھی مہیا کیے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان چین اسٹریٹجک تعاون پر مبنی تعلقات نے وزیر اعظم عمران خان اور صدر شی جنپنگ کی متحرک قیادت میں زیادہ مضبوطی اور گہرائی حاصل کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ صدر مملکت عارف علوی اور وزیر خارجہ نے حال ہی میں اظہار یکجہتی کے لئے بیجنگ کا دورہ کیا ،پاکستان پہنچنے والے چینی ڈاکٹر 2 ہفتے تک پاکستان میں قیام کریں گے،چینی ڈاکٹرپاکستانی ڈاکٹرز کے ساتھ کورونا وائرس سے متعلق اپنےتجربات شیئرکریں گے 


Facebook Twitter Google+ Pinterest Linkedin
Labels: #china #corona-virus #chinadoctor
#china #corona-virus #chinadoctor
Author Image

Author: the greater
The Greater is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design

Follow The Author
  • Google
  • Facebook
  • Twitter
at March 29, 2020
Email ThisBlogThis!Share to XShare to FacebookShare to Pinterest
Labels: #china #corona-virus #chinadoctor

No comments:

Post a Comment

Newer Post Older Post Home
Subscribe to: Post Comments (Atom)

The Greater

Popular Articles

  • Samsung J15 Prime Smartphone
    Samsung J15 Prime Smartphone
    Samsung 200MP camera with 6500mAh battery for Rs 1,499 : Samsung J15 Prime Smartphone Samsung's new J15 Prime 5G, which promises to comb...
  • پی ڈی ایم کیا ہے؟؟؟
    پی ڈی ایم " پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ" 20 ستمبر کو اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کے بعد تشکیل پانے والا 11 سیاسی جماعتوں کا اتحاد ہے...
  • How to Use Two WhatsApp Accounts on a Single Phone
    How to Use Two WhatsApp Accounts on a Single Phone
    How to Use Two WhatsApp Accounts on a Single Phone: An Overview of Dual WhatsApp With everything being connected, WhatsApp has become a ne...

Featured

Followers

Recent

Comments

© 2025 - All Rights Reserved / The Greater Themes