پاک فضائیہ کے ٹرانسپورٹ بیڑے کو کورونا-وائرس کی روک تھام کے لیے ہمسایہ ملک چین سےمختلف امدادی اور طبی سامان کی منتقلی کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے، اس سلسلے میں چین سے امدادی سامان سے بھرا ہوا پاک فضائیہ کا طیارہ آج رات پی اے ایف بیس نور خان پہنچا،
چینی حکومت نے یہ امدادی سامان ملک میں اس مہلک وبا سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لئے پاکستان کو بطور عطیہ مہیا کیا ہے، 14 ٹن امدادی سامان میں وینٹی لیٹرز این-95 ماسک اور حفاظتی لباس شامل ہیں، یہ پرواز گذشتہ چند ماہ میں پاک فضائیہ کی امدادی پروازوں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے،
اسکے علاوہ رواں سال کے اوائل میں کورونا وائرس سے متاثرہ چین کے شہر ووہان بھی امدادی سامان پہنچانے کے لیے پاک فضائیہ کے ٹرانسپورٹ طیارے کو استعمال کیا گیا،
ان امدادی سرگرمیوں کے دوران کئی ٹن وزنی طبی سامان پاک فضائیہ کے طیاروں کے ذریعے منتقل کیا گیاہے،
Comments
Post a Comment