وزیر تعلیم نے 11 جنوری سے اسکولز کھولنے کی حمایت کر دی۔۔۔
پشاور (31 دسمبر2020ء) وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے 11 جنوری سے سکولز کھولنے کی حمایت کر دی؛۔۔۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے 11 جنوری سے اسکولوں کو کھولنے کی حمایت کر دی ہے؛۔ اس سلسلے میں صوبائی وزارت تعلیم نے اپنی سفارشات بھی مرتب کر لیں۔وزیرتعلیم نے کہا کہ ہم امید رکتے ہیں کہ 4 جنوری کو ہونے والی وزرائے تعلیم کانفرنس میں ان سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے پورے ملک میں سکولوں کو کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
ماہر تعلیم عرفان طالب نے وزیر تعلیم شہرام ترکئی کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی ہے کہ باقی وزرآ بھی ان کی حقائق پر مبنی سفارشات کو پذیرائی بخشیں گے اور اسکولوں کی بندش کی وجہ سے ہونے والے نقصان کے ازالے میں ممدو معاون ہوں گے؛؛؛
پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس بھی اسکولز کھولنے کی حمایت میں ہیں،
وزیرتعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے ریٹائرمنٹ سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سال ریٹائرمنٹ چیک براہ راست اساتذہ کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر دیا جائے گا۔
اکتیس ہزار پرائیوٹ اسکولوں نے رجسٹریشن کروا لی ہے۔ چائلڈ ایجوکیشن بک لانچ کی ہے۔یہ بین الاقوامی معیار کی کتاب ہے۔مراد راس نے کہا کہ پانچویں جماعت کے امتحانات میں ٹیچرز نقل کروا رہے تھے۔ اسسمنٹ پالیسی کے تحت پانچویں جماعت کے امتحانات ختم کیے۔تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے کہا کہ 4 جنوری کو چاروں صوبوں کے وزراء تعلیم کا مشترکہ اجلاس ہے ۔۔۔
اجلاس میں اسکول بند رکھنے کی مدت میں توسیع کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ کیا جاۓ گا۔ انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر سکول بند رکھنے کے حق میں نہیں ہوں۔کورونا وبا سے تعلیم کا بہت نقصان ہو رہا ہے۔موجودہ حالات میں اسکولز مزید بند کرنے کی طرف جا سکتے ہیں۔ دوسری طرف 11 جنوری سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے کے مطالبے میں شدت آنے لگی ہے؛
پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن پاکستان کے بعد فیڈریشن آف رجسٹرڈ سکولز پنجاب بھی تعلیمی ادارے کھلوانے کیلئے میدان میں آگئی؛۔۔۔
Comments
Post a Comment