تعلیمی اداروں کی حدود میں سگریٹ نوشی پر حکام کو نوٹس
( 11 جنوری 2021)
لاہور: ہائی کورٹ نے تعلیمی اداروں کی حدود میں سیگریٹ پینے اور اس کی فروخت کے خلاف درخواست پر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کر دیے;...
IFRAME SYNC
IFRAME SYNC
crossorigin="anonymous">
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ تعلیمی اداروں کے پاس سگریٹ کی دکانیں ہیں جہاں سے آسانی سے سگریٹ مل جاتے ہیں..
درخواست میں کہا گیا کہ تعلیمی اداروں کے پاس سگریٹ کی دکانوں کے باعث نوجوان نسل میں سگریٹ نوشی تیزی سے پھیل رہی ہے...
درخواست گزار کے مطابق متعلقہ حکام کو اس بارے میں متعدد بار درخواستیں دی گئیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔۔ عدالت سے استدعا ہے کہ تعلیمی اداروں میں سگریٹ کی فروخت پر پابندی عائد کی جائے۔
درخواست کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس شاہد جمیل نے متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کر دیا، درخواست پر مزید سماعت 4 فروری کو ہوگی؛۔۔۔
IFRAME SYNC
Comments
Post a Comment