Skip to main content

Posts

Showing posts from April, 2020

لوگوں کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کر کے کرونا وائرس کا سراغ لگانے والی موبائل ایپ

لوگوں کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کر کے کرونا وائرس کا  سراغ لگانے والی موبائل ایپ ☜☜☜ 1 اپریل 2020 لندن: برطانیہ میں ایسی موبائل ایپ کا آغاز کیا جانے والا ہے جو اپنے صارفین کو خبردار کرے گی کہ ان کے قریب کرونا وائرس کا مریض موجود ہے، اس کے لیے وہ قریب موجود شخص کے موبائل کا ڈیٹا استعمال کرے گی,   برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس کی تیار کردہ یہ موبائل ایپ اپنے صارف کو اس وقت فوری الرٹ کرے گی اگر کرونا وائرس کا تصدیق شدہ مریض اس کے قریب موجود ہوگا,   یہ ایپ شارٹ رینج بلو ٹوتھ سگنلز کے ذریعے کوویڈ 19 کے مریضوں کو ٹریس کرے گی,    این ایچ ایس کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کو برطانیہ میں لاک ڈاؤن ختم ہونے سے پہلے ہی لانچ کردیا جائے گا, ۔۔۔این ایچ ایس حکام کے مطابق جتنے زیادہ لوگ اس ایپ کو استعمال کریں گے یہ ایپ اتنا ہی زیادہ مؤثر طریقے سے کام کرے گی,  یہ ایپ قریب موجود موبائل سے بلو ٹوتھ کے ذریعے رابطہ قائم کرے گی اور دوسرے موبائل کے کانٹیکٹس تک رسائی حاصل کرے گی,  اگر اس شخص کے موبائل ڈیٹا میں اس حوالے سے کوئی چیز جیسے ڈاکٹر کا وزٹ  "لوکیشن کے ذریعے"  یا مخصوص دواؤں کی

کورونا سے متاثرہ سعودی عرب میں موبائل کمپنیوں نے اہم اعلان کر دیا.

کورونا سے متاثرہ سعودی عرب میں موبائل کمپنیوں نے اہم اعلان کر دیا, موبائل کمپنیوں کے مطابق کورونا سے متاثرہ افراد اور قرنطینہ میں جانے والے موبائل صارفین سے اپریل کے بل وصول نہیں کیے جائیں گے کورونا سے متاثرہ سعودی عرب میں موبائل کمپنیوں نے اہم اعلان کر دیا ریاض۔ یکم اپریل 2020 ء سعودی مملکت میں کوروناکا وائرس بے قابو ہو گیا ہے, مملکت میں اس وقت پندرہ سو کے لگ بھگ کورونا کے مریض ہیں جبکہ شبہ ظاہر کیاجا رہا ہے کہ مزید سینکڑوں افراد کورونا سے متاثر ہو سکتے ہیں, جن کے ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد ہی صورت حال واضح ہو گی, کورونا کے باعث مملکت بھر میں معاشی اور کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئی ہیں, جس کے باعث تارکین اور مقامی افراد دونوں بُری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ ایسے بحرانی دور میں سعودی عرب کی موبائل کمپنیوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ کورونا سے متاثرہ افراد اور اس موذی مرض میں شُبہے کی بناء پر قرنطینہ بھیجے گئے موبائل صارفین سے اپریل 2020ء کا بل وصول نہیں کریں گی, سعودی اخبار 24 کے مطابق سعودی عرب کی تین بڑی موبائل کمپنیوں موبائلی، ایس ٹی سی اور زین نے اعلان کیا ہے کہ قرنطینہ میں بھ

کیا مسلمان حج کی تیاریاں موخر کر دیں؟؟؟

مسلمان حج کی تیاریاں موخر کر دیں سعودی عرب ۔ یکم اپریل 2020ء سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر صالح بنتن نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے ممالک حج انتظامات کے سلسلے میں ابھی حتمی معاہدے نہ کریں, ڈاکٹر صالح بنتن نے دنیا بھر کے مسلمانوں سے درخواست کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے حوالے سے منظر نامہ صاف ہونے تک حج اور عمرے کے انتظامات کے سلسلے میں انتظار کریں, تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن نے کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کے باعث مسلمانوں سے حج کی تیاریاں موخر کرنے کا کہا ہے, سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹرصالح بن طاہر بنتن نے سرکاری ٹی وی الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب حج و عمرہ زائرین کی خدمت کے لیے پوری طرح تیار ہے اور سعودی حکومت ان کو کسی بھی وقت آنے کی اجازت دے سکتی ہے, لیکن ابھی حالیہ دنوں میں ہم عالمی وبا کا سامنا کر رہے ہیں, اللہ تعالی تمام مسلمانوں کو اس وباء سے محفوظ رکھے, آمین انہوں نے کہا جب ویزا سروسز بند کی گئی تو اس وقت سعودی عرب میں پانچ لاکھ عمرہ زائرین موجود تھے اور ہمارے تمام اداروں نے ملکر