Skip to main content

Posts

Showing posts from July, 2020

آیا صوفیہ میوزیم میں پھر سے آذان

آیا صوفیہ وہ عظیم عمارت ہے جسے سلطنت عثمانیہ کے دور میں مسجد بنایا گیا تھا 500 سال تک یہ جگہ مسجد ہی رہی بڑے بڑے علماء کرام نے یہاں بیٹھ کر درس و تدریس کے چراغ روشن کیے  لیکن  1934 میں اتاترک نے کوئی 86 سال قبل اسے میوزیم میں بدل دیا تھا۔ مورخہ 10 جولائی 2020 کو ترک حکومت نے  پوری دنیا کے کفار کی ناراضگی کے باوجود  مسجد بنانے کا اعلان ہر مسلمان کے دل میں خوشی داخل کرنے کا عظیم سبب بنا۔

پچیس سال پہلے 8000 بوسنیائی مسلمانوں کو کیسے قتل کیا گیا؟

پچیس سال پہلے 8000 بوسنیائی مسلمانوں کو کیسے قتل کیا گیا؟   11،جولائی 2020 بوسنیا میں دس دنوں کے اندر 8000 سے زیادہ مسلمانوں کو قتل کر دیا گيا۔ 11 جولائی سنہ 1995 کو بوسنیائی سرب فوجیوں نے بوسنیا ہرزیگووینا میں سربرینیکا کے قصبے پر قبضہ کر لیا تھا۔۔ دو ہفتے سے بھی کم عرصے میں ان کی فورسز نے منظم انداز میں 8000 سے زائد بوسنیائی مسلمانوں کو قتل کر ڈالا تھا۔ یہ دوسری عالمی جنگ کے بعد سے یورپ کی سرزمین پر بدترین اجتماعی قتل و غارت تھی۔ بوسنیائی سرب یونٹس کے کمانڈر راتکو ملادچ کے فوجی قتلِ عام شروع کر رہے تھے جبکہ وہ خود خوفزدہ شہریوں کو بے خوف رہنے کا مشورہ دے رہے تھے۔ یہ سلسلہ 10 دنوں تک جاری رہا۔ ہلکے اسلحے سے لیس اقوامِ متحدہ کے امن فوجیوں نے اقوامِ متحدہ کی جانب سے ’پناہ گاہ‘ قرار دیے گئے اس علاقے میں اپنے اردگرد جاری تشدد کو روکنے کے لیے کچھ بھی نہ کیا۔ اقوامِ متحدہ کے سابق سیکریٹری جنرل کوفی عنان نے بعد میں کہا: سربرینیکا کا سانحہ ہمیشہ اقوامِ متحدہ کی تاریخ کے لیے  ایک بھیانک خواب بنا رہے گا۔۔ یہ قتلِ عام بوسنیائی جنگ کے دوران بوسنیائی سرب فورسز کے ہاتھوں مسلمانوں کی نسل کشی کا ایک

عزیر بلوچ کے کارناموں کی جے آئی ٹی رپورٹ منظر عام پر آ گئی ہے

عزیر بلوچ کے کارناموں کی جے آئی ٹی رپورٹ منظر عام پر آ گئی۔ کیا کچھ سامنے آیا، مندرجات سامنے آگئے۔۔۔ Jul 04, 2020:    کراچی کے علاقے لیاری کا بے تاج بادشاہ کہلانے والے عزیر بلوچ کے کارناموں کی جے آئی ٹی رپورٹ منظر عام پر آ گئی ہے۔ سندھ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ monday کو پبلک کی جائے گی. رپورٹ کے مطابق عزیر بلوچ نے 198 افراد کو مارنے کا اعتراف کیاہے۔ نیوز کے مطابق جے آئی ٹی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عزیر بلوچ نے لسانی اور گینگ وار تنازع میں تمام افراد کو قتل کیاہے ۔ اس نے اثرورسوخ کی بنیاد پر 7 ایس ایچ اوز تعینات کروائے؛ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عزیر بلوچ نے اقبال بھٹی کو ٹی پی او لیاری تعینات کروایا جبکہ 2019ء میں محمد رئیس کو ایڈمنسٹر لیاری لگوایا۔ ملزم کے بیرون ملک فرار کے باوجود ماہانہ لاکھوں روپے کا بھتہ دبئی بھیجا جاتا رہا۔ 2008 سے 2013 کے دوران مختلف ہتھیار خریدنے کا انکشاف بھی جے آئی ٹی رپورٹ میں سامنے آیا ہے جبکہ ملزم کے متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے کا بھی بتایا گیا ہے۔ خیال رہے کہ سندھ حکومت نے جے آئی ٹیز پبلک کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عزیر