روسی خبر رساں ادارے کے مطابق 'روس نے برطانیہ سے آنے اور جانے والی پروازوں کی معطلی میں 12 جنوری تک توسیع کردی ہے،
انٹرفیکس نیوز ایجنسی کے حوالے سے جاری کردہ ایک بیان میں ماسکو میں کووڈ 19 کا مقابلہ کرنے کے لیے قائم کیے گئے ہیڈ کوارٹر کا کہنا ہے کہ 'آبادی' کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پابندیوں کی مدت کو 12 جنوری تک بڑھایا گیا ہے۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کی ایک نئی قسم کی شناخت کے بعد، روس نے 22 دسمبر کو برطانیہ کے ساتھ پروازوں پر پابندی عائد کی تھی،
کئی دوسری حکومتوں نے بھی برطانیہ کے ساتھ سفری پابندیوں کا اعلان کیاہے۔ ان کے بعد سے جنوبی کوریا اور فن لینڈ سمیت کئی ممالک میں اس نئی قسم کے متاثرین کی اطلاعات ہیں،۔۔۔
Comments
Post a Comment