Skip to main content

وزیراعلیٰ پنجاب نے گورنرراج کے راستے میں آئینی قانونی دیوار کھڑی کردی:

اسمبلی ان سیشن ہو تو عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں ہوسکتی، اسمبلی کا اجلاس ہورہا ہو تو گورنر راج بھی نہیں لگ سکتا۔ :وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی,


لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 نومبر 2022ء) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے گورنرراج کے راستے میں آئینی قانونی دیوار کھڑی کردی ، انہوں نے کہا کہ اسمبلی ان سیشن ہو تو عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں ہوسکتی، اسمبلی کا اجلاس ہورہا ہو تو گورنر راج بھی نہیں لگ سکتا۔ انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی ان سیشن ہو تو عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں ہوسکتی، اسمبلی کا اجلاس ہورہا ہو تو گورنر راج بھی نہیں لگ سکتا، تمام کام آئین قانون کے دائرے میں رہ کر کیے ہیں اور کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ہمیں اکثریت حاصل ہے، پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی اور ق لیگ کے ارکان کی تعداد 191ہے۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اقلیت میں ہے اور اقلیت میں ہی رہے گی، اپوزیشن والے صرف نعرے لگا سکتے ہیں تحریک عدم اعتماد لانا ان کے بس کی بات نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے معیشت کا برا حال کردیا ہے، عوام پی ڈی ایم حکومت کوجھولیاں اٹھا کر بددعائیں دے رہے ہیں، شہبازشریف کو صرف مانگنا آتا ہے اور وہ صرف مانگ سکتا ہے، بھکاری بھی ایک در پر باربار بھیک مانگنے آئے تو گھر والے دروازہ بند کردیتے ہیں۔

شہبازشریف نے سیلاب متاثرین کو بھی ایک پائی نہیں دی، ہم نے اپنے وسائل سے سیلاب متاثرین کی آبادکاری اور بحالی کا کام کیا۔ مزید برآں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت سینئررہنماؤں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ سے پارٹی قیادت کی شرکت کی۔ اجلاس میں اسد عمر، شاہ محمود قریشی، فواد چودھری اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا، شفقت محمود، تیمورسلیم جھگڑا، علی امین گنڈا پور، ڈاکٹر یاسمین راشد ، عاطف خان اور عمر ایوب نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں بابر اعوان اور علی ظفر نے اجلاس کے شرکاء کو آئینی اور قانونی معاملات پر بریفنگ دی۔ اسمبلی سے مستعفی ہونے کے لئے آئینی مرحلے سے اجلاس کے شرکا کو آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں حکومت مخالف تحریک کے مزید آپشنز کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں حکومت مخالف تحریک میں شدت لانے کیلئے  مزید آپشنز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ کہ سینیٹر سواتی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا،اعظم سواتی کئی ہفتوں سے عدالت سے حصولِ انصاف کےمنتظر رہے مگر انکی کوششیں بے سود ثابت ہوئیں۔

جب اعظم سواتی نے غصے اور مایوسی کا اظہار کیا تو اسے جیل میں ڈال دیا گیا۔ عمران خان نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ اعظم سواتی کیخلاف پورے میں 15 ایف آئی آر درج کر دی گئیں۔ آرٹیکل 14 ”شرف انسانی کو قابل حرمت“ قرار دیتا ہے;۔ کیا آرٹیکل 14 کی شق صرف اعلٰی اور طاقتور ریاستی عہدیداروں کیلئے منتخب طور پر لاگو کی جائے گی؟ کیا شق ریاست کے طاقتوروں پر لاگو ہوتی ہے،باقی سب کیلئے ان کے بنیادی انسانی وقار کا کوئی تحفظ نہیں؟: دوسری جانب تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا واضح فیصلہ ہے کہ ایک الزام کیلئے ایک سے زیادہ ایف آئی آر نہیں ہو سکتی،کس قانون کے تحت اعظم سواتی کیخلاف ایک درجن سے زائد ایف آئی آر کٹ چکی ہیں؟ تاریخ سب کچھ بتا دیتی ہے:۔

نہ تاریخ کو دھمکایا جا سکتا ہے،نہ تاریخ کی نشریات بند کی جا سکتی ہیں اور نہ ہی تاریخ کو جیل میں ڈالا جا سکتا ہے۔اب تاریخ سب بتائے گی،کس نے کام کیا،کیوں کیا اور کس کیلئے کیا،سب سامنے آئے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا، ایف آئی اے حکام نے اعظم سواتی کو ایف ایٹ کچہری میں ڈیوٹی مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ کے روبرو پیش کیا، جہاں ڈیوٹی مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ نے اعظم سواتی کیس کی سماعت کی اور فیصلہ سناتے ہوئے انہیں 2 روز جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے حکام کے حوالے کیا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ تفتیشی افسر کہاں ہیں؟ بتائیں اعظم سواتی کوکیوں گرفتار کیا ہے؟ اس کے جواب میں تفتیشی افسر نے کہا کہ کچھ متنازع ٹویٹس ہیں جس کے باعث اعظم سواتی کو گرفتار کیا گیا;۔

 

 

Comments

Popular posts from this blog

Samsung J15 Prime Smartphone

Samsung 200MP camera with 6500mAh battery for Rs 1,499 : Samsung J15 Prime Smartphone Samsung's new J15 Prime 5G, which promises to combine high features with reasonable pricing, is set to upend the Indian smartphone industry. With its remarkable features and reasonable pricing, this new model seeks to compete with expensive smartphones, such as the iPhone. Let's explore the features of this fascinating new gadget.   Display Technology: Clarity Meets Smoothness Impressive technology is packed into every pixel of the Samsung J15 Prime 5G's elegant 5.2-inch QHD display. Its smooth 90Hz refresh rate and crisp 1080×1920 resolution let users to enjoy a flawless gaming experience and crystal-clear graphics. For further security, the screen has a built-in fingerprint sensor and is shielded by sturdy Gorilla Glass. This display, which supports 4K video playback, offers a high-end viewing experience that is competitive with expensive gadgets while still being useful for dail...

FIFA World Cup 2022

FIFA World Cup 2022: another massive upset, Japan stuns four-time champions Germany by 2-1 Just over 24 hours after Saudi Arabia set the FIFA World Cup alight with a stunning upset  of Argentina, Japan did the same, holding off Germany’s furious attempts to salvage a point from the Group E opener for both teams on Wednesday. Upon receiving the ball wide out on the right from a free-kick in his own box, Takuma Asano took Nico Schlotterbeck out of the equation with a first touch for the ages. With the goal in his sights, Asano kept running but the angle for a shot kept getting tighter. Asano needed a ripper of a shot to beat Manuel Neuer.   Asano, on as a substitute just before the hour mark, did exactly that. The connection was pure, the ball crashed into the roof of the net and brought down the roof at the Khalifa Stadium.   Japan was seven minutes away from sealing a stunning victory against Germany and the hordes of their fans behind that goal, beating their...

مسلم لیگ ن کے قائد بڑی مشکل میں پھنس گئے

حکومتی چال کام کر گئی؛ پاسپورٹ منسوخی کے فیصلے کے بعد ن لیگ کے قائد کے لئے بری خبر۔۔۔  حکومت کیلئے نواز شریف کو واپس لانا شاید اب بھی ممکن نہیں لیکن پاسپورٹ منسوخ ہونے سے لیگی قائد برطانیہ سے باہر کسی بھی ملک کا سفر نہیں کر پائیں گے۔۔ لاہور: پاسپورٹ منسوخ ہونے سے ن لیگ کے قائد برطانیہ سے باہر کسی بھی ملک کا سفر نہیں کر پائیں گے،۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ندیم ملک کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے لندن میں موجود نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کے حکومتی فیصلے پر ردعمل دیا گیا۔ سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ حکومت اس اقدام کے باوجود نواز شریف کو پاکستان واپس نہیں لا سکے گی،۔ حکومت کیلئے نواز شریف کو واپس لانا شاید اب بھی ممکن نہیں لیکن پاسپورٹ منسوخی سے نواز شریف بھی مشکل میں ضرور پھنس جائیں گیں،۔۔ اگر پاسپورٹ منسوخ نہ ہوتا تو نواز شریف سعودی عرب یا کسی بھی دوسرے ملک کا سفر کر سکتے تھے، تاہم اب ان کیلئے ایسا ممکن نہیں ہوگا۔ پاسپورٹ منسوخ ہو جانے سے نواز شریف برطانیہ سے باہر کا سفر نہیں کر سکیں گے،۔۔ حال ہی میں حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کرن...