موٹرسائیکل، رکشہ اور 800 سی سی گاڑیوں کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 50 روپےفی لیٹر تک سبسڈی کا منصوبہ
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے کم آمدن والے طبقے کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 50 روپےفی لیٹر تک ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ پٹرولیم سبسڈی میں موٹر سائیکل اور رکشہ کے علاوہ آٹھ سو سی سی تک کی چھوٹی گاڑیاں استعمال کرنے والے صارفین کو شامل کیا جائے۔
اے پی پی کے مطابق انھوں نے ہدایت کی کہ پیٹرولیم سبسڈی کا عملی پروگرام جلد از جلد مکمل کیا جائے, اور پٹرولیم سبسڈی پر موثر عمل درآمد کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے جامع حکمت عملی مرتب کریں۔
خیال رہے کہ چند دن قبل ہی پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر پانچ روپے اضافے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد ملک میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 272 روپے ہے۔
Comments
Post a Comment