Skip to main content

بابر اعظم کا ہوم گراونڈ پر فائنل کھیلنے کا خواب ادھورا رہ گیا

بابر اعظم کا ہوم گراونڈ پر فائنل کھیلنے کا خواب ادھورا رہ گیا:



لاہور قلندرز مسلسل دوسرے سال پی-ایس-ایل فائنل میں پہنچ گیا، طاہر بیگ کی نصف سنچری، بلنگز اور سکندر رضا کی عمدہ باریاں:-

لاہور:- ( 17 مارچ 2023ء ) پاکستان سپرلیگ (پی-ایس-ایل) کے دوسرے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ قذافی سٹیڈیم ،لاہور میں کھیلے جارہے پی ایس ایل کے دوسرے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا.

پشاور زلمی کے آوٹ ہونے والے بیٹر صائم ایوب تھے، جو دوسرے اوور کی تیسری گیند پر بولڈ ہوگئے۔ 5 گیندوں پر 9 رنز بنانے والے صائم ایوب کو زمان خان نے بولڈ کیا۔ دوسری وکٹ پر بابر اعظم اور محمد حارث نے 89 رنز کی شراکت قائم کی۔ بابر اعظم نے اس دوران پی ایس ایل میں 500 سے زائد رنز بنانے کے ساتھ محمد رضوان سے ایونٹ کے دوران زیادہ رنز بنانیکا اعزاز بھی چھین لیا۔

بابر اعظم 36 گیندوں پر 42 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، انہوں نے اس دوران 7 چوکے لگائے، اس طرح وہ ایونٹ میں سب سے زیادہ 64 چوکے لگانیوالے کھلاڑی بن گئے۔ کپتان کے پویلین لوٹ جانے کے بعد بھی محمد حارث نے اپنی اننگز آگے بڑھائی اور 54 گیندوں پر 85 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر باؤنڈری لائن پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ ٹام کوہلر صفر، عامر اجمل 1 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ بھانوکا راجا پاسکا 25 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

لاہور قلندرز کی طرف سے زمان خان اور راشد خان نے 2،2 جبکہ کپتان شاہین آفریدی نے 1 وکٹ حاصل کی۔ قلندرز نے ناقص آغاز کیا اور دوسرے ہی اوور میں تجربہ کار بلے باز فخر زمان صرف 6 رنز بنا کر عظمت اللہ عمرزئی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ مرزا بیگ نے پہلے ہی اوور میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ اپنا پہلا میچ کھیلنے والے احسن حفیظ نے دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 15 رنز بنائے اور اسکور 38 تک پہنچایا۔

وہاب ریاض نے احسن کی وکٹ حاصل کرکے قلندرز کو دوسرا دھچکا دیا۔ عبداللہ شفیق نے بڑی اننگز نہیں کھیل پائے تاہم مرزا بیگ کے ساتھ مل کر اسکور 68 رنز تک پہنچایا۔ قلندرز کو تیسرا نقصان 10 گیندوں پر 10 رنز بنانے والے عبداللہ شفیق کی صورت میں اٹھانا پڑا, مرزا بیگ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور جب ٹیم کا اسکور 13 اوورز میں 119 رنز پر پہنچا تھا تو عامر جمال کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

نوجوان بلے باز نے 42 گیندوں پر 7 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 54 رنز بنائے۔ سیم بلنگز اور سکندر رضا نے اس موقع پر اچھی شراکت کی اور ٹیم کو جیت کی راہ پر لے آئے- سیم بلنگز کی 28 رنز کی اننگز کا خاتمہ سلمان ارشاد نے 161 کے اسکور پر کیا اور اس وقت اننگز کے 17 ویں اوور کی پہلی گیند تھی۔ سکندر رضا نے ایک مرتبہ پھر لاہور قلندرز کے لیے 14 گیندوں پر 3 چوکوں کی مدد سے 23 رنز کی اچھی اننگز کھیلی لیکن وہ میچ ختم نہیں کرپائے۔

عظمت اللہ عمرزئی نے 18 ویں اوور کی چوتھی گیند پر سکندر رضا کی وکٹ حاصل کی تاہم قلندرز کا اسکور 161 رنز ہوچکا تھا۔ ڈیوڈ ویزے اور کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ایک اوور قبل ہی ٹیم کو فتح دلا کر فائنل تک پہنچادیا۔ لاہور قلندرز نے 19 ویں اوور کی پانچویں گیند پر 6 وکٹوں پر 176 رنز بنا کر پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔ شاہین شاہ آفریدی 11 اور ڈیوڈ ویزے 9 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے- 

Comments

Popular posts from this blog

Samsung J15 Prime Smartphone

Samsung 200MP camera with 6500mAh battery for Rs 1,499 : Samsung J15 Prime Smartphone Samsung's new J15 Prime 5G, which promises to combine high features with reasonable pricing, is set to upend the Indian smartphone industry. With its remarkable features and reasonable pricing, this new model seeks to compete with expensive smartphones, such as the iPhone. Let's explore the features of this fascinating new gadget.   Display Technology: Clarity Meets Smoothness Impressive technology is packed into every pixel of the Samsung J15 Prime 5G's elegant 5.2-inch QHD display. Its smooth 90Hz refresh rate and crisp 1080×1920 resolution let users to enjoy a flawless gaming experience and crystal-clear graphics. For further security, the screen has a built-in fingerprint sensor and is shielded by sturdy Gorilla Glass. This display, which supports 4K video playback, offers a high-end viewing experience that is competitive with expensive gadgets while still being useful for dail...

How to Use Two WhatsApp Accounts on a Single Phone

How to Use Two WhatsApp Accounts on a Single Phone: An Overview of Dual WhatsApp With everything being connected, WhatsApp has become a necessary tool for everyday communication. It makes it simple for us to stay in touch with friends, family, and coworkers. However, what if you don't want to carry two phones and you have two WhatsApp accounts—let's say for personal and professional use? You may utilize two WhatsApp accounts on a single phone, which is wonderful news. We'll walk you through the process in this article, so you can effortlessly handle both accounts. Approach 1: Making Use of WhatsApp Business (Advised) A specific app called WhatsApp corporate was created for communication in the corporate world. It can be utilized for personal accounts as well, though. Take these actions:   Get WhatsApp Business by downloading it here . Download WhatsApp Business from the app store on your device (the App Store for iOS or the Google Play Store for Android). Establi...

پی ڈی ایم کیا ہے؟؟؟

پی ڈی ایم " پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ" 20 ستمبر کو اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کے بعد تشکیل پانے والا 11 سیاسی جماعتوں کا اتحاد ہے جو تین مرحلے پر مشتمل حکومت مخالف تحریک چلانے کے ذریعے حکومت کا اقتدار ختم کرنے کی کوشش کرے رہی ہے'. پی ڈی ایم کے ایکشن پلان کے مطابق یہ اتحاد رواں ماہ سے ملک گیر عوامی جلسوں' احتجاجی مظاہروں' دسمبر میں ریلیوں اور جنوری 2021 میں اسلام آباد کی طرف ایک "فیصلہ کن لانگ مارچ" کرے گا. مولانا فضل الرحمن پی ڈی ایم کے پہلے صدر ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے راجا پرویز اشرف سینئر نائب صدر ہیں اور مسلم لیگ (ن) کے شاہد خاقان عباسی اس کے سیکریٹری جنرل ہیں. اپوزیشن کی 11 جماعتوں کے اس اتحاد میں پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)، جمعیت علمائے اسلام (ف) سمیت دیگر جماعتیں شامل ہیں' تاہم جماعت اسلامی اس اتحاد کا حصہ نہیں ہے.۔۔۔