نیوز کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے ڈار ک ویب چلانے والے ملزم سہیل ایاز پر جرم ثابت ہونے پر 3 بار سزائے موت، 3 بار عمر قید اور 6 لاکھ جرمانے کی سزا سنادی ہے، ملزم کے ساتھی خرم کو 7 سال قید، ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ملزم نے سینکڑوں معصوم بچوں سے زیادتی کی اور ویڈیوز ڈارک ویب پر نشر کی تھیں، ملزم برطانیہ کی عدالت سے بھی چار سال کی سزا کاٹ چکا ہے اور ملزم سہیل ایاز کے خلاف اٹلی میں بھی بچوں کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ چلایا گیا تھا۔۔
ملزم سہیل ایاز پر متعدد بچوں سے زیادتی کے الزامات تھے اور اس کے خلاف راولپنڈی کے علاقے تھانہ روات میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے 3 مقدمات درج تھے۔
یاد رہے کہ ملزم سہیل ایاز خیبرپختونخوا میں عالمی ادارے کے پراجیکٹ میں بھی ملازم رہا ہے اور اسے ایک سال قبل راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا تھا۔
Comments
Post a Comment