وفاقی دارلحکومت "اسلام آباد" کا اگلا میئر کون ہوگا؟
میئر اسلام آباد کے لیے تین امیدوار میدان میں آگئے
28 دسمبر 2020
اسلام آباد:
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میئر کے انتخاب کیلئے پولنگ کے وقت کا آغاز ہوگیا ہے۔ ملک محمد رفیق چیئرمین یوسی 35 نے پہلا ووٹ کاسٹ کر کے پولنگ کا آغاز کیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے اگلے میئر کے انتخاب کے لیے تین امیدوار میدان میں آگئے، انتخاب کےلیے الیکشن کمیشن کی جانب سے میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد آفس کی عمارت میں پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیا ہے،
ذرائع کا کہنا ہے کہ میئر اسلام آباد کے انتخاب کیلئے الیکٹورل رول 80 ہے، 73 عہدیدار میئر اسلام آباد کے الیکشن کیلئے ووٹ کاسٹ کریں گے اور پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔
اسلام آباد کی 50 یوسیز کے چیئرمین میئر کے الیکشن کیلئے ووٹ کاسٹ کریں گے، 27 مخصوص نشستوں کے عہدیداران میئر کے الیکشن میں ووٹ دیں گے،۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خواتین کی 17 جبکہ پیزنٹ ورکرز کی دو مخصوص نشستیں ہیں اور ٹیکنوکریٹ کی ایک جبکہ غیر مسلم اور یوتھ کی ایک مخصوص نشست ہے۔
ذرائع کے مطابق میئر بننے کے امیدواروں کی فہرست میں مسلم لیگ نواز کے پیر عادل شاہ، پاکستان تحریک انصاف کے ملک ساجد محمود اور اظہر محمود آزاد حیثیت سے الیکشن میں شریک ہیں۔
یاد رہے کہ شیخ انصر عزیز کے استعفے سے میئر کی نشت خالی ہوئی تھی۔۔۔
Comments
Post a Comment