Skip to main content

Posts

Showing posts from December, 2020

وزیر تعلیم کی 11 جنوری سے اسکولز کھولنے کی حمایت

وزیر تعلیم نے 11 جنوری سے اسکولز کھولنے کی حمایت کر دی۔۔۔ امید ہے 4 جنوری کو  ہونے  والی وزرائے تعلیم کانفرنس میں ہماری سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے پورے ملک میں اسکولوں کو کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ صوبائی وزارت تعلیم نے اپنی سفارشات بھی مرتب کر لیں۔ پشاور (31 دسمبر2020ء) وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے 11 جنوری سے سکولز کھولنے کی حمایت کر دی؛۔۔۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے 11 جنوری سے اسکولوں کو کھولنے کی حمایت کر دی ہے؛۔ اس سلسلے میں صوبائی وزارت تعلیم نے اپنی سفارشات بھی مرتب کر لیں۔وزیرتعلیم نے کہا کہ ہم امید رکتے ہیں کہ 4 جنوری کو ہونے والی وزرائے تعلیم کانفرنس میں ان سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے پورے ملک میں سکولوں کو کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ماہر تعلیم عرفان طالب نے وزیر تعلیم شہرام ترکئی کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی ہے کہ باقی وزرآ بھی ان کی حقائق پر مبنی سفارشات کو پذیرائی بخشیں گے اور اسکولوں کی بندش کی وجہ سے ہونے والے نقصان کے ازالے میں ممدو معاون ہوں گے؛؛؛ پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس  بھی اسکولز کھولنے کی حمایت میں ہیں،  وزیرتع...

سعودی نئے قوانین کے تحت اقامہ فیس کی وضاحت

سعودی عرب میں غیر ملکی کام کرنے والوں کے لیے اقامہ فیس کے حوالے سے اہم وضاحت: 31 دسمبر 2020 ریاض؛ سعودی حکام نے نئے قوانین کے تحت غیر ملکیوں کی اقامہ فیس کے طریقہ کار کی وضاحت کر دی ہے جبکہ نیا قانون 15 مارچ 2021 سے نافذ ہوگا، سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت محنت نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ملازمت کے نئے قانون میں کفالت کے بجائے ملازمت کا معاہدہ اہم ہوگا، آجر کو یہ حق نہیں ہوگا کہ وہ کارکن کی مرضی کے بغیر اس کے سفر پر پابندی عائد کرے یا کسی دوسری جگہ ملازمت کرنے پر پابندی لگائے، مملکت میں نئے قانون محنت کے حوالے سے' جو 15 مارچ 2021 سے نافذ کیا جانے والا ہے ایوان ہائے صنعت و تجارت نے وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود آبادی کی مخصوص کمیٹی کے اشتراک سے آن لائن سیمینار منعقد کیا تھا۔ سیمینار میں ملازمت کے ماحول کو بہتر بنانے والی تفتیشی کمیٹی کے سیکریٹری سطام بن عامر الحربی اور وزارت کے محنت کے سیکریٹری برائے منصوبہ بندی انجینئر ہانی عبد المحسن المعجل کے علاوہ متعدد سرمایہ کاروں و صنعت کاروں نے شرکت کی'. وزارت کی جانب سے بتایا گیا کہ مجوزہ قانون کا مقصد مملکت میں لیبر مارکیٹ کو بہت...

بھارت پاکستان کو جنگ میں شکست نہیں دے سکتا

بھارتی بھی مان گئے کہ "پاکستان" کو جنگ میں شکست نہیں دے سکتے۔۔۔ انڈیا چین اور پاکستان سے جنگ جیتنے کی طاقت نہیں رکھتا۔، ایٹمی پاکستان کی ہار کے خواب غیر حقیقت پسندانہ ہیں۔۔۔ سابق بھارتی پولیس افسر اور دفاعی ماہر این سی استھانہ کے اپنی کتاب میں اعتراف 30 دسمبر2020 نئی دہلی ( 30 دسمبر2020ء) بھارت کے دفاعی ماہر نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کو جنگ میں شکست نہیں دے سکتے' کیوں کہ ہندوستان چین یا پاکستان سے جنگ جیتنے کی طاقت نہیں رکھتا۔ تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی پولیس افسر اور دفاعی ماہر این سی استھانہ نے اپنی ایک کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ بھارت چین اور پاکستان کے بارے میں اسٹریٹیجک حوالے سے کنفیوژن کا شکار ہے' اس لیے بھارت پاکستان کو جنگ میں شکست نہیں دے سکتا کیونکہ ایٹمی پاکستان کی ہار کے خواب غیر حقیقت پسندانہ ہیں، انہوں نے اپنی کتاب میں لکھا کہ بھارتی سیاستدان عوام کو جنگ کی طرف اکسا رہے ہیں۔ انتخابی فوائد کے لیے پاکستان سے دشمنی بھارتی قائدین کا وطیرہ بن چکی ہے۔ دوسری طرف بھارت کی فوج کی طرف سے ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاریوں میں مصروف ہونے کی اطلاعات ملنے پر پاکس...

امریکی ڈالر کی دنیا سے بادشاہت ختم

"امریکی ڈالر" کا تسلط ختم اب دنیا ایک نئے رخ پر چلنے  لگے گی۔ نئے سال2021 میں پیدا ہونے والی تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ ڈالر کی ویلیو بھی ختم ہو جائے گی؛ معاشی ماہرین کا انتباہ واشنگٹن ( تازہ ترین ۔ 30 دسمبر2020ء) سال 2020کے اختتام پر اگر کوئی اچھی خبرطلوع ہونے جارہی ہے تو وہ امریکی ڈالر کے حوالے سے ہے کیونکہ آئندہ برس میں دنیا کے ممالک پر اس کاتسلط ختم ہو جائے گا۔ اور اس کی ویلیو میں ستانوے فیصد تک کمی آ جائے گی۔یہ سچ ہے کہ ڈالر کبھی بھی صفر کی سطح پر نہیں جا سکتا مگر اب ایسا ضرور ہونے جا رہا ہے کہ ڈالر کرنسی کی ویلیو نہ ہونے کے برابر ہو جائے گی۔ یہ گیم اتنی آسان نہیں ہے مگر ڈالر کی ویلیو کم ہونے کا پلان قدرتی طور پر بن چکا ہے، ڈالر کی ویلیو کم ہونے کا واقعہ ایک صدی قبل 1913میں پیش آیا تھااور آج 2021میں بھی ویسے ہی حالات پیدا ہو چکے ہیں کہ ڈالر کی ویلیو کم ہو جائے گی اور جتنے بھی سرمایہ کار ڈالر کے شعبے میں گھسے ہوئے ہیں انہیں نکلنے کا موقعہ بھی نہیں ملے گااور ان کا سرمایہ ڈوب جائے گا۔۔ معاشی ماہرین مچ فیررسٹین نے انکشاف کیا ہے کہ یہ 2021 کی ایسی بریکنگ نیوز ہے کہ جس کی طرف ابھی ...

روس نے بھی برطانیہ سے آنے والی پروازوں پر پابندی میں توسیع کر دی

روسی خبر رساں ادارے کے مطابق 'روس نے برطانیہ سے آنے اور جانے والی پروازوں کی معطلی میں 12 جنوری تک توسیع کردی ہے، انٹرفیکس نیوز ایجنسی کے حوالے سے جاری کردہ ایک بیان میں ماسکو میں کووڈ 19 کا مقابلہ کرنے کے لیے قائم کیے گئے ہیڈ کوارٹر کا کہنا ہے کہ 'آبادی' کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پابندیوں کی مدت کو 12 جنوری تک بڑھایا گیا ہے۔ برطانیہ میں کورونا وائرس کی ایک نئی قسم کی شناخت کے بعد، روس نے 22 دسمبر کو برطانیہ کے ساتھ پروازوں پر پابندی عائد کی تھی، کئی دوسری حکومتوں نے بھی برطانیہ کے ساتھ سفری پابندیوں کا اعلان کیاہے۔ ان کے بعد سے جنوبی کوریا اور فن لینڈ سمیت کئی ممالک میں اس نئی قسم کے متاثرین کی اطلاعات ہیں،۔۔۔

برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم

برطانیہ میں کرونا کی نئی قسم کی وجہ سے پاکستان نے پابندی میں توسیع کر دی۔۔  28 دسمبر 2020 کراچی۔: برطانیہ میں کرونا وائرس کی دوسری خطرناک لہر کے باعث پاکستان آنے والے مسافروں پر  عارضی سفری پابندیوں کی مدت میں توسیع کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی آف پاکستان نے پابندی کی مدت میں توسیع کر دی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مسافروں پر 29 دسمبر تک عارضی پابندی عائد کی گئی تھی، جس کی مدت میں اب 4 جنوری 2021 تک توسیع کر دی گئی ہے۔ سی اے اے کا کہنا ہے کہ 4 جنوری کے بعد صورت حال کا جائزہ لے کر آئندہ کا فیصلہ کیا جائے گا، ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ عرفان صابر نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ یاد رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 21 دسمبر کو کرونا کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر عارضی پابندیاں عائد کی تھیں۔ برطانیہ سے آنے والوں پر پابندی کرونا کی نئی قسم کی وجہ سے لگائی گئی ہے، پاکستانی پاسپورٹ پر برطانیہ جانے والے شہریوں کے لیے وطن واپسی پر شرائط لاگو ہوں گی۔ پاکستان واپس آنے والوں کے لیے فلائٹ سے 72 گھنٹے قبل پی سی آر نی...

وفاقی دارلحکومت "اسلام آباد" کا اگلا میئر کون ہوگا؟

وفاقی دارلحکومت "اسلام آباد" کا اگلا میئر کون ہوگا؟ میئر اسلام آباد کے لیے تین امیدوار میدان میں آگئے 28 دسمبر 2020 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میئر کے انتخاب کیلئے پولنگ کے وقت کا آغاز ہوگیا ہے۔ ملک محمد رفیق چیئرمین یوسی 35 نے پہلا ووٹ کاسٹ کر کے پولنگ کا آغاز کیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے اگلے میئر کے انتخاب کے لیے تین امیدوار میدان میں آگئے، انتخاب کےلیے الیکشن کمیشن کی جانب سے میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد آفس کی عمارت میں پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ میئر اسلام آباد کے انتخاب کیلئے الیکٹورل رول 80 ہے، 73 عہدیدار میئر اسلام آباد کے الیکشن کیلئے ووٹ کاسٹ کریں گے اور پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔ اسلام آباد کی 50 یوسیز کے چیئرمین میئر کے الیکشن کیلئے ووٹ کاسٹ کریں گے، 27 مخصوص نشستوں کے عہدیداران میئر کے الیکشن میں ووٹ دیں گے،۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خواتین کی 17 جبکہ پیزنٹ ورکرز کی دو مخصوص نشستیں ہیں اور ٹیکنوکریٹ کی ایک جبکہ غیر مسلم اور یوتھ کی ایک مخصوص نشست ہے۔ ذرائع کے مطابق میئر بننے کے امیدوار...

کیا آپ کو بھی سعودی پوسٹ آفس کی جعلی ای۔میل آئی ہے؟

23 دسمبر 2020 ریاض: سعودی پوسٹ آفس نے اپنا نام استعمال کر کے بھیجی جانے والی جعلی ای میلز سے شہریوں کو خبردار کردیا ہے، پوسٹ آفس کے مطابق اس قسم کی ای میلز سے پوسٹ آفس کا کوئی تعلق نہیں ہے، سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی حکام نے شہریوں کو جعلی ای میلز سے خبردار کیا ہے اور حکام کے مطابق سعودی پوسٹ آفس کے مونو گرام کو استعمال کرتے ہوئے بھیجی جانے والی ای میلز سے پوسٹ آفس کا کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ سعودی پوسٹ آفس کی جانب سے جاری وارننگ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سعودی پوسٹ آفس کے مونو گرام پر مبنی جعلی ای میلز بعض لوگوں کو موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آپ کا پارسل پوسٹ آفس میں پہنچ گیا ہے، آپ کی جانب سے وصولی کی یقین دہانی درکار ہے۔ پوسٹ آفس کی جانب سےمزید کہا گیا ہے کہ جعل سازوں کی جانب سے بھیجی جانے والی میلز میں مونو گرام پوسٹ آفس کا ہی استعمال کیا گیا ہے جبکہ عبارت عربی اور انگلش میں تحریر کی گئی ہے، ساتھ ہی ایک لنک بھی دیا گیا ہے جسے اوپن کرنے کا کہا جاتا ہے۔ پوسٹ آفس نے اس حوالے سے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کی کسی بھی ای میل سے پوسٹ آفس کا کوئی تعلق نہیں، جو بھی ...

PDM Rally In Lahore

 PDM Rally In Lahore. Case registered Against Maryam Nawaz and PML-N Senior Leaders Case filed against PML-N senior leaders including Maryam Nawaz December 15, 2020 LAHORE – A case has been filed against the Pakistan Muslim League-Nawaz's senior leaders including Vice President of PML-N Maryam Nawaz at Lari Adda Police Station over violation of coronavirus SOPs. According to the reports; the case was filed on the complaint of the security officer of the Parks and Horticulture Authority (PHA) for vandalism and violation of SOPs of Corona virus. The First Information Report (FIR) alleged that locks and security fence of the park were broken 125 people forcibly entered inside and damaged tiles of the floor and track to install search lights and flexes in the venue, It further states that the sanctity of national heritage was irreparably damaged. The FIR nominated 100 leaders of the party including Rana Tanvir, Ahsan Iqbal, Talal Chaudhry, Ayaz Sadiq, Khawaja Saad Rafique, Rana Sanaull...

کیا ملک ایمرجنسی کی طرف جا رہا ہے؟؟؟

کیا اپوزیشن کے استعفوں کی صورت صدر مملکت ایمرجنسی نافذ کردیں گے؟؟؟ ایمرجنسی کے دوران ایک قومی حکومت بنے گی'. جس کی نگرانی میں الیکشن کروائے جائیں گے اور ایسے انتخابات عوام اور ملک کیلئے کوئی خوشخبری نہیں لائیں گے۔ میجر جنرل(ر) اعجاز اعوان میجر جنرل(ر)اعجاز اعوان نے  کہا ہے کہ اپوزیشن کے استعفوں کی صورت صدر مملکت ایمرجنسی نافذ کردیں گے۔ ایمرجنسی کے دوران ایک قومی حکومت بنے گی، جس کی نگرانی میں الیکشن کروائے جائیں گے اور ایسے انتخابات عوام اور ملک کیلئے کوئی خوشخبری نہیں لائیں گے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدانہ کرے کہ صورتحال تصادم کی طرف جائے، اگر تصادم ہوگیا اور اپوزیشن نے قومی اسمبلی سے استعفے دے دیے، تو پارلیمنٹ میں اکثریت حکومت وقت کے پاس ہے اور وہ استعفے نہیں دیں گے'.  استعفوں کی صورت میں پارلیمنٹ غیر فعال ہوجائے گی.. اسی طرح سندھ حکومت ٹوٹے گی نہیں، لیکن پھر بھی اگر سندھ حکومت تحلیل ہوجاتی ہے تو پھر جو میں دیکھ رہا ہوں وہ یہ ہے کہ صدر مملکت ایمرجنسی نافذکرنے کا اعلان کردیں گے، ایک قومی حکومت بنے گی تو سسٹم کی خرابیوں کو دور کرے گی اور بعد می...

چائنہ نے مصنوعی سورج ایجاد کر لیا

بیجنگ05 دسمبر2020 چین نے پہلی مرتبہ دعویٰ کیا ہے کہ اس نے نیوکلیئر فیوژن کے ذریعے مصنوعی سورج ایجاد کر لیا ہے'. اسے کلین انرجی سورس کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس کی افادیت اصل سورج سے کسی طور بھی کم نہیں ہوگی. مصنوعی سورج ایجاد کرنے کا اصل مقصد سورج کی طرح قدرتی وقوع پذیری میں اضافہ کرنا ہے۔جیسا کہ سورج کی روشنی میں ہائیڈروجن اور ڈیوٹیریم گیسیں ایندھن کا کام دیتی ہیں اسی طرح اس سورج میں بھی یہ عمل  دوہرایا جائے گا۔ ایچ ایل2ایم توک ماک ری ایکٹر چین کا سب سے بڑا اور جدید ترین نیوکلیئر فیوژن ریسرچ ڈیوائس ہے.. چین کا یہ ایٹمی ری ایکٹر سیچوان صوبے میں واقع ہے۔اس ری ایکٹر کو مصنوعی سورج کا نام دیا گیا ہے ا ور یہ گزشتہ برس مکمل ہوا تھا.. اس ایٹمی ری ایکٹر میں 150ملین ڈگری تک گرم ہونے کی اہلیت موجود ہے کیونکہ یہ ہاٹ پلازمہ کو فیوژ کرنے کے لیے میگنیٹک فیلڈ کے تحت کام کرتا ہے۔ اس کی یہ حرارت اصل سورج سے بھی دس گنا زیادہ ہے۔اس طرح کی نیوکلیئر فیوژن انرجی کی پیداوار چین صرف اپنے اسٹریٹیجک انرجی کی ضرورت پوری کرنے کےلیے نہیں کررہا بلکہ آنے والے وقت میں یہ چین کے ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ سات...

اٹلی میں گھر خریدیں اور وہ بھی 195 روپے میں صرف

روم: اٹلی کے جنوبی علاقے میں واقع گاؤں میں آبادی بڑھانے کے لیے صرف ایک یورو میں گھر کی ملکیت دینے کا اعلان کردیا گیاہے. اگر آپ اٹلی میں اپنی جائیداد خریدنے کے خواہش مند ہیں اور آپ کے پاس اتنے پیسے بھی نہیں تو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اٹلی کی مقامی حکومت نے شاندار اسکیم متعارف کروا دی ہے'. مقامی انتظامیہ کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی اسکیم سے اٹلی کے شہری ہی فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جس کے تحت وہ ایک یورو میں‌ گھر کی ملکیت حاصل کرسکتے ہیں'. رپورٹ کے مطابق اٹلی کے جنوبی علاقے مولیسی میں واقع گاؤں کاسٹروپگنانو کے 90 فیصد گھر خالی ہیں کیونکہ وہاں کے مکین اپنے اہل خانہ سمیت دیگر علاقوں میں منتقل ہوچکے ہیں'. پہاڑوں کے دامن میں واقع خوبصورت علاقے میں آبادی بڑھانے کے لیے حکومت نے گھر کی قیمت ایک یورو مقرر کی جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے تقریباً 195 روپے بنتی ہے'. رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ گاؤں شہر سے ایک گھنٹے کی مسافت پر واقع ہے اور جہاں پر  حکومت کی جانب سے سرکاری اسپتال بھی قائم کیے گئے ہیں'. حکومت نے آبادکاری کی اس مہم کو "ون یورو اسکیم" کا نام د...

بچی نے آن لائن کیا آرڈر کیا کہ فوڈ کمپنی کے 42ڈلیوری بوائز پہنچ گئے

بچی نے آن لائن کیا آرڈر کیا کہ فوڈ کمپنی کے 42 ڈلیوری بوائز پہنچ گئے۔۔ ویب ڈیسک 3 دسمبر 2020 منیلا: کرونا وبا کے دوران دنیا بھر میں آن لائن فوڈ ڈلیوری ایپ کے زریعے گھروں پر اپنے پسندیدہ کھانے منگوانے کا رجحان تیزی سے بڑھتا جارہا ہے', ایسے میں فلپائن میں ہونے والے واقعے پر لوگ حیران رہ گئے.. بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلپائن میں ایک سات سالہ بچی نے آن لائن فوڈ ڈلیوری ایپ کے ذریعے کھانا آرڈر کیا'. مگر تماشہ اس وقت ہوا, جب ایک دو نہیں بلکہ بیالیس ڈیلیوری بوائز آرڈر لے کر بچی کے گھر پہنچ گئے۔۔ مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلپائن کی سیبو سٹی کے اسکول میں پڑھنے والی ایک لڑکی نے فوڈ پانڈا ایپ کے ذریعے لنچ کیلئے چکن کٹ لیٹ آرڈر کیا تھا اور اس وقت  بچی والدین گھر پر نہیں تھے اور آرڈر کے بعد بچی اپنی دادی کے ساتھ کھانے کا انتظار کرنے لگی'. کچھ دیر بعد اس لڑکی کی گلی میں ڈلیوری بوائے کھانا لیکر پہنچے لیکن وہی ایک کھانا لئے کئی ڈلیوری بوائز اس گلی میں پہنچ گئے اور دیکھتے ہی دیکھتےایک دو نہیں بلکہ بیالیس ڈیلیوری بوائز آرڈر لے کر بچی کے گھر پہنچ گئے، ڈلیوری بوائز کو بھی سمجھ نہیں آر...

قومی کرکٹ ٹیم کی مشکلات کم نہ ہو سکیں۔

قومی اسکواڈ کے ایک اور رکن کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا  2 دسمبر 2020 آکلینڈ: نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹرز کی مشکلات کم نہ ہو سکیں'. ایک اور رکن کرونا وائرس کی لپیٹ میں آ گیا'. تفصیلات کے مطابق 54 رکنی اسکواڈ میں کرونا وائرس کا شکار ہونے والے ارکان کی تعداد 8 ہوگئی، 2 کھلاڑیوں کو ہسٹارک کیسز قرار دیا گیا ہے'. جمعرات کو ہونے والی ٹیسٹنگ کے بعد قومی کرکٹرز کو ٹریننگ کی اجازت ملنے کا امکان بھی پیدا ہو گیا ہے'. نیوزی لینڈ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پاکستانی اسکواڈ کے ایک اور رکن کا کرونا مثبت آ گیا ہے. پہلے، تیسرے، چھٹے روز ہونے والی ٹیسٹنگ میں 8 ارکان کا کرونا مثبت آ چکا ہے، اس وقت پاکستانی اسکواڈ کے 54 میں سے 8 ارکان کرونا وائرس میں مبتلا ہیں'. محکمہ صحت کے مطابق 8 ارکان میں سے 2 نان انفیکشس کیسز قرار دیے گئے ہیں. جبکہ یہ دونوں ارکان بھی دیگر اسکواڈ کے ہم راہ قرنطینہ مکمل کریں گے، 12 ویں روز کرونا ٹیسٹ اور 14 ویں روز کھلاڑیوں کا ہیلتھ چیک اپ ہوگا، اس کے بعد ہی کھلاڑیوں کو منیجڈ آئسولیشن چھوڑنے کی اجازت ہوگی'. ذرایع کا کہنا ہے کہ جمعرات کی ٹیسٹنگ میں منفی آنے...

رینگنے والے جانوروں کے لیے انوکھا پل

جنگلی حیات کا تحفظ: انڈیا میں رینگنے والے جانوروں کے لیے انوکھے پل کی تعمیر انڈیا کے محکمہ جنگلات نے پہاڑی ریاست اترکھنڈ میں رینگنے والے اور چھوٹے جانوروں کے سڑک پار کرنے کے لیے ایک انوکھا پل تعمیر کیا ہے'. مقامی میڈیا کے مطابق اس 90 فٹ لمبے پل جسے "ایکو بریج" کا نام دیا گیا ہے یہ بانس، گھاس اور پٹ سن سے تعمیر کیا گیا ہے جو اپنی نوعیت کا پہلا پل ہے'. اس پل کو تعمیر کرنے کی وجہ یہ ہے کہ بہت سے رینگنے والے جانور انڈین ریاست اترکھنڈ کے مشہور سیاحتی مقام نینتال کو جانے والی شاہراہ پر تیز رفتار کاروں کے نیچے آ کر کچلے جاتے تھے. اسی وجہ سے یہ پل تعمیر کیا گیا ہے۔ جانوروں کی توجہ پل کی جانب مرکوز کرنے کے لیے حکام اب اس پر گھاس اور بیلیں اگا رہے ہیں'. محکمہ جنگلات کے فاریسٹ آفیسر چندر شیکھر جوشی کے مطابق اس شاہراہ پر سیاحوں کی گاڑیوں کے نیچے آ کر بہت سے رینگنے والے اور چھوٹے جانور کچلے جاتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکام نے اس پل کے دونوں اطراف میں کیمرے نصب کر دیے ہیں تاکہ وہ جانوروں کی نقل و حرکت دیکھ سکیں۔ یہ پل خود سیاحت کا مرکز بن گیا ہے اور بہت سے راہ گیر سیاح یہاں رک ...

فضل الرحمان کے گرد نیب کا شکنجہ تنگ

مولانا فضل الرحمان کے خلاف نیب تحقیقات میں اہم پیش رفت:  1 ،دسمبر 2020 پشاور: جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ فضل الرحمان کے خلاف قومی احتساب بیورو کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے ہوٓئی ہے' مولانا کے قریبی ساتھیوں کو نیب نے طلب کرلیا.' تفصیلات کے مطابق خبیرپختونخوا نیب نے فضل الرحمان کے قریبی ساتھیوں کو طلب کرلیاہے۔ گل اصغر اور نور اصغر 10دسمبر کو نیب میں پیش ہوں گے۔ دونوں کی طلبی کے نوٹس جاری ہو چکے ہیں۔ گل اصغر اور نور اصغر کی طلبی آمدن سے زائد اثاثہ جات، کرپشن اور کرپٹ پریکٹس کے الزام پر کی گئی ہے.' نیب کے نوٹس کے مطابق دونوں افراد کو 10دسمبر صبح 11 بجے طلب کیا گیاہے'.  فضل الرحمان کے قریب ساتھیوں سے نیب کی کمبائن انویسٹی گشن ٹیم سوالات کرے گی'. خیال رہے کہ رواں سال ستمبر میں قومی احتساب بیورو نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں فضل الرحمان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور اس حوالے سے مختلف امور پر تفتیشی ٹیم تحقیقات کررہی ہے'. اس ضمن میں جمعیت علماء اسلام کے رہنما حافظ حسین احمد نے نیب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت اپنی بقا کے لیے نیب کو...

Popular posts from this blog

Samsung J15 Prime Smartphone

Samsung 200MP camera with 6500mAh battery for Rs 1,499 : Samsung J15 Prime Smartphone Samsung's new J15 Prime 5G, which promises to combine high features with reasonable pricing, is set to upend the Indian smartphone industry. With its remarkable features and reasonable pricing, this new model seeks to compete with expensive smartphones, such as the iPhone. Let's explore the features of this fascinating new gadget.   Display Technology: Clarity Meets Smoothness Impressive technology is packed into every pixel of the Samsung J15 Prime 5G's elegant 5.2-inch QHD display. Its smooth 90Hz refresh rate and crisp 1080×1920 resolution let users to enjoy a flawless gaming experience and crystal-clear graphics. For further security, the screen has a built-in fingerprint sensor and is shielded by sturdy Gorilla Glass. This display, which supports 4K video playback, offers a high-end viewing experience that is competitive with expensive gadgets while still being useful for dail...

How to Use Two WhatsApp Accounts on a Single Phone

How to Use Two WhatsApp Accounts on a Single Phone: An Overview of Dual WhatsApp With everything being connected, WhatsApp has become a necessary tool for everyday communication. It makes it simple for us to stay in touch with friends, family, and coworkers. However, what if you don't want to carry two phones and you have two WhatsApp accounts—let's say for personal and professional use? You may utilize two WhatsApp accounts on a single phone, which is wonderful news. We'll walk you through the process in this article, so you can effortlessly handle both accounts. Approach 1: Making Use of WhatsApp Business (Advised) A specific app called WhatsApp corporate was created for communication in the corporate world. It can be utilized for personal accounts as well, though. Take these actions:   Get WhatsApp Business by downloading it here . Download WhatsApp Business from the app store on your device (the App Store for iOS or the Google Play Store for Android). Establi...

مسلم لیگ ن کے قائد بڑی مشکل میں پھنس گئے

حکومتی چال کام کر گئی؛ پاسپورٹ منسوخی کے فیصلے کے بعد ن لیگ کے قائد کے لئے بری خبر۔۔۔  حکومت کیلئے نواز شریف کو واپس لانا شاید اب بھی ممکن نہیں لیکن پاسپورٹ منسوخ ہونے سے لیگی قائد برطانیہ سے باہر کسی بھی ملک کا سفر نہیں کر پائیں گے۔۔ لاہور: پاسپورٹ منسوخ ہونے سے ن لیگ کے قائد برطانیہ سے باہر کسی بھی ملک کا سفر نہیں کر پائیں گے،۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ندیم ملک کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے لندن میں موجود نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کے حکومتی فیصلے پر ردعمل دیا گیا۔ سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ حکومت اس اقدام کے باوجود نواز شریف کو پاکستان واپس نہیں لا سکے گی،۔ حکومت کیلئے نواز شریف کو واپس لانا شاید اب بھی ممکن نہیں لیکن پاسپورٹ منسوخی سے نواز شریف بھی مشکل میں ضرور پھنس جائیں گیں،۔۔ اگر پاسپورٹ منسوخ نہ ہوتا تو نواز شریف سعودی عرب یا کسی بھی دوسرے ملک کا سفر کر سکتے تھے، تاہم اب ان کیلئے ایسا ممکن نہیں ہوگا۔ پاسپورٹ منسوخ ہو جانے سے نواز شریف برطانیہ سے باہر کا سفر نہیں کر سکیں گے،۔۔ حال ہی میں حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کرن...